سہارنپور :(ایجنسی)
اتر پردیش میں آج یعنی 10 فروری کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی اگلے چند دنوں میں گوا ، اتراکھنڈ ، منی پوراور پنجاب میں الیکشن ہونے والے ہیں۔ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں پورے جوش و خروش کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں۔ بی جے پی، کانگریس، سماج وادی پارٹی، آر ایل ڈی سمیت دیگر پارٹیاں اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں سب سے اہم انتخابات اتر پردیش اور پنجاب کے مانے جا رہے ہیں۔ ان ریاستوں میں بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
پی ایم مودی نے سہارنپور میں کہا، سب کا ساتھ، سب کا وکاس یوپی کی ترقی کی کلید ہے۔ بی جے پی کے لیے وکاس میں بیٹیوں کی شرکت سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اسی لیے آج ہر سیکٹر کو بیٹیوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ مودی کی تعریف میں مسلم بہنوں کا بیان دیکھ کر ان ٹھیکیداروں کو لگا کہ ان بیٹیوں کو روکنا پڑے گا۔ لہٰذا مسلمان بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق کو روکنے کے لیے ان کی امنگوں کو روکنے کے لیے نت نئے طریقے تلاش کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘یہ لوگ مسلمان بہنوں کو ورغلا رہے ہیں تاکہ مسلمان بیٹیوں کی زندگی ہمیشہ پیچھے رہے۔ ہماری حکومت ہر مظلوم مسلمان عورت، ہر متاثرہ مسلمان عورت کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلم خواتین پر کوئی ظلم نہ کر سکے ، اس کے لیے یوگی جی کی حکومت ضروری ہے۔










