اردو
हिन्दी
جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پریس کلب آف انڈیا نے اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر کو یاد کیا،کتاب کا بھی اجرا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پریس کلب آف انڈیا نے اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر کو یاد کیا،کتاب کا بھی اجرا

کتاب کا اجراء کرتے ہوئے دائیں سے اروند کمار سنگھ، اے یو آصف، ستیش جیکب، معصوم مرادآبادی، اوما کانت لکھیڑا، اعجاز اسلم، م- افضل، ایس کے پانڈے اور جے شنکر گپتا

140
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

اردوصحافیوں نے ہندوستان کی جنگ آزادی میں ناقابل فاموش قربانیاں دی ہیں اور اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر ہندوستان کی آزادی کی جنگ کا جلی عنوان ہیں، جن کی قربانی پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں پریس کلب آف انڈیا میں جنگ آزادی کے اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر کے 164ویں یوم شہادت کے موقع پر سرکردہ صحافیوں نے کیا۔

اس موقع پر سینئر اردو صحافی معصوم مرادآبادی کی اردو صحافت اور جنگ آزادی 1857 پر ہندی کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔ اس کتاب میں مولوی محمدباقر اور دیگر اردو صحافیوں کی قربانیوں کی ولولہ انگیز داستان بیان کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی کے دن 1857میں انگریزوں نے دہلی اردو اخبار کے ایڈیٹر مولوی محمدباقر کو توپ کے دہانے پر رکھ کر شہید کر دیا تھا۔

سینئر ہندی صحافی اروند کمار سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے نامور صحافی معصوم مرادآبادی نے 1857 کے انقلاب میں اردو صحافت کے کردار پر بہترین کتاب لکھ کر ہندوستان کے مورخین کو نئے سرے سے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے ہندوستان کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر پر خصوصی مواد پیش کیا ہے۔ بی بی سی کے سابق صحافی قربان علی نے کہا کہ مولوی محمدباقر نے 1857 کی جنگ آزادی میں قلم سے تلوار کا کام لیا اور ان کے ’دہلی اردو اخبار‘ نے آزادی کے متوالوں میں جوش وخروش پیدا کیا۔ معصوم مرادآبادی کی کتاب اس موضوع پر بہترین دستاویز کہی جاسکتی ہے۔ پریس کونسل آف انڈیا کے رکن جے شنکر گپتا نے اس موقع پر کہا کہ ہم صحافیوں کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہوسکتی ہے کہ ایک اردوصحافی نے ملک کے لیے عظیم بلیدان دیا۔ ہم انھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

نیوزاینکر اور سینئر صحافی ارملیش نے کہا کہ مولوی محمد باقر پہلی جنگ آزادی کے عظیم ہیرو ہیں اور ان پر دیگر زبانوں میں بھی کام ہونا چاہئے۔ معصوم مرادآبادی نے ہندی میں کتاب لکھ کر ہم سب کو راہ دکھائی ہے۔ دہلی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری ایس کے پانڈے نے کہا کہ معصوم مرادآبادی کی کتاب انقلاب 1857میں اردو صحافیوں کی قربانیوں کی ولولہ انگیز داستان ہے، جسے بار بار پڑھنے کو جی چاہتا ہے۔

اس موقع پر ’ریڈینس‘ کے ایڈیٹر اعجاز احمد اسلم، ’راشٹریہ سہارا‘ کے ایڈیٹر اسماعیل ظفر خاں، معروف رضا، اے یو آصف، پریس کلب کے صدر اوما کانت لکھیڑا اور دیگر صحافیوں نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر دو نوجوان صحافیوں کو مولوی محمدباقر کی یاد میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN