نئی دہلی :(نامہ نگار)
راشٹریہ علماء کونسل پہلی لسٹ جاری کردی ہے، لسٹ کے مطابق اس نے سات امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی کے دستخط سے جاری اس لسٹ میں چار غیر مسلم امیدوار بھی ہیں جو کونسل کے ٹکٹ سے قسمت آزمائیں گے۔

واضح رہے علما ءکونسل نو تشکیل سیاسی اتحاد یو ڈی اے کا حصہ ہے اور ان امیدواروں کو اس کی حمایت حاصل ہے۔











