سعودی عرب نے دنیا بھر سے 60 ہزار عازمین حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی۔ کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب میں کسی غیر مقامی کو حج پر آنے کا موقع ملے گا۔
18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین کو کورونا ویکسینیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔










