اردو
हिन्दी
مئی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گھیرا تنگ، ایس آئی ٹی نے نوٹس تھمایا ،کیا ضیا الرحمن برق گرفتار ہوسکتے ہیں ؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،سنبھل :سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق بیک وقت دو مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سنبھل پولس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں برق کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ امراجالا کی رپورٹ ہے کہ سنبھل تشدد کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) نے منگل کو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کو دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا۔ حکام کے مطابق ٹیم پہلے سنبھل میں ان کے گھر گئی تھی لیکن وہاں کوئی نہیں ملا۔ اس کے چند گھنٹے بعد ایم پی کو دہلی میں نوٹس دیا گیا۔ نوٹس موصول ہونے کے بعد، برق نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں 8 اپریل کو تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے اور وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ ایم پی نے فون پر بتایا کہ مجھے نوٹس مل گیا ہے۔ چونکہ میں ایک رکن پارلیمنٹ ہوں اور اس ملک کا شہری ہوں، میں تحقیقات میں تعاون کروں گا۔ 
کہا جارہا ہے کہ اگر پولیس جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو انہیں  گرفتار بھی  کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ یہ ابھی دور کی کوڑی ہے
دوسری جانب برق کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کا بھی خطرہ ہے۔ برق پر نقشہ منظور کیے بغیر مکان تعمیر کرنے کا الزام ہے۔ ۔پی ڈبلیو ڈی کی 25 رکنی ٹیم نے برق کے گھر کی پیمائش کی۔ اس دوران پولیس کی 30 رکنی ٹیم پورے علاقے میں موجود رہی۔ دو AEs اور 3 JEs نے برق کے گھر کی پیمائش کی۔ پی ڈبلیو ڈی افسران کی ٹیم نے تقریباً 40 منٹ تک پیمائش کا کام کیا۔ برق کا بنایا ہوا نیا گھر ڈیڑھ سے دو سال پرانا ہے اورالزام ہے کہ  یہ گھر بغیر نقشے کے بنایا گیا ہے۔  خبر کے مطابق پیمائش سے پہلے، برق کو اس معاملے میں اب تک 15 بار تین نوٹس جاری کیے گئے اور طلب کیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک اس حوالے سے کوئی کاغذ جمع نہیں کرایا۔برق پر الزام ہے کہ انہوں  نے گھر میں نئی تعمیر کے لیے ریگولیٹڈ ایریا سے اجازت نہیں لی تھی۔ وہ بغیر نقشے کے اتنا بڑا گھر بنوا رہے تھے ۔ جبکہ برق کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر ان کے نام پر نہیں ہے، لیکن  دعویٰ ہے کہ وہ اب تک اس کا ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ گھر کا معائنہ کیا گیا ہے اور ایک رپورٹ تیار کرکے ایس ڈی ایم کو پیش کی جائے گی۔ اس کیس کی سماعت 5 اپریل کو ایس ڈی ایم کورٹ میں ہوگی اور اس کے بعد ہی بلڈوزر کی کارروائی پر فیصلہ کیا جائے گا۔ غیر قانونی مکان کیس میں بلڈوزر کی کارروائی ہوسکتی ہے ، اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو برق کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔
برق کا کہنا ہے کہ  کہ گھر کا کام ان کے دادا شفیق الرحمن برق مرحوم کے دور میں ہوا تھا۔ لہٰذا ضیاء الرحمن برق کے والد مملوک الرحمن کو پارٹی بنایا جائے۔ مملوک الرحمن برق نے بھی وارث بنانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اس کو ایس ڈی ایم نے مسترد کر دیا ہے۔ برق کی طرف سے اس فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورٹ میں اپیل کی ہے، اس پر سماعت 4 اپریل کو ہونی ہے۔ 

ٹیگ: SambhalSITZia-ur-Rehman Barq

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN