ممبئی : (ایجنسی)
مہاراشٹر کے وردہ ضلع کے سیلوتعلقہ کے بیرکھیڑی کلاں کی 7 سال کی بچی پدما گڈگری رات کو گھر میں سو رہی تھی۔ رات کو 11 بجے کے قریب ایک زہریلے کوبرا ناگ نے اس کی گردن کو گھیر لیا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک ناگ اس کے گلے سے لپٹا رہا اور فن نکال کر بیٹھا رہا۔ اسی وقت بچی کی آنکھ کھلی تو یہ نظارہ دیکھ اس کی چیخ نکل گئی۔
بچی کے چیخنے پر پاس میں سوئے اس کےوالدین جاگ گئے اوراپنے سامنے کا نظارہ دیکھ کر چونک گئے۔ آواز سنتے ہی پڑوس کے لوگ گھر پہنچ گئے اور سامنے کا منظر دیکھ کر وہ بھی گھبرا گئے اور سانپ پکڑنے والے کو بلایا گیا ، اس نے بتایا کہ یہ ناگ ہے ۔
تقریباً ایک گھنٹے تک بچی کے گلے میں سانپ بیٹھا ہوا تھا۔ ڈری سہمی بچی جیسے ہی حرکت کی ویسےہی سانپ نے کاٹ لیا اور وہاں سے نکل کر دیوان کے نیچے چلا گیااور باہر چلا گیا۔ جنگل کے درمیان میں یہ 100 گھروں کی بستی ہے، اس لئے سانپ گھر سے باہر نکل کر چلا گیا۔
بچی کو علاج کے لیے سیواگرام اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج شروع ہوا۔ اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ نے بچی کو ہاتھ میں کاٹ لیا ہے ، اس لیے زہر ابھی ہاتھ میں باقی ہے۔ ہاتھ کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔










