اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسان نکاح اور بے جا رسومات سے متعلق جمعیۃ نے رہنما ہدایات جاری کیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آسان نکاح اور بے جا رسومات سے متعلق جمعیۃ نے رہنما ہدایات جاری کیں
274
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (آر کے بیورو)

جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری جنرل مولانا حکیم الدین قاسمی نے نکاح اور اس سے متعلق امور کو شریعت کے تحت انجام دینے،بے جا رسومات سے اجتناب و خرافات کے خلاف بیداری کے لیے بعض رہنا ہدایات جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر جمعیۃ سے وابستہ شخص کو ان کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی، جس میں جمعیۃ سے اخراج بھی شامل ہے۔انہوں نے رہنما ہدایات کے ضمن میں تفصیل کے ساتھ بتایا کہ نکاح خواں حضرات نکاح کی تقریب سے قبل اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں سنت وشریعت کے مطابق تقریب منعقد کرنے پر آمادہ کیا جائے اور رسومات ومنکرات سے بچنے کی ترغیب دی جائے ۔

مسجد میں یاکسی سنجیدہ محفل میں ہی نکاح پڑھانے کا اہتمام کیاجائے۔ _ خطبہ نکاح سے قبل اردو یا علاقائی زبان میں نکاح کی اہمیت اور زوجین کے حقوق اور خوش گوارازدواجی زندگی کے سلسلے میں شریعت کی ہدایات اختصار کے ساتھ بیان کریں ۔

لڑکے والوں کے لئے

لمبی لمبی بارات لے جاکر لڑکی والوں کوزیربار کرنا شریعت کی روح کے خلاف ہے اس لئے نکاح کے لئے حتی الوسع کم سےکم افراد کو ساتھ لے کر جائیں اور سادگی کے ساتھ دلہن کو رخصت کراکے لائیں ۔

جہیزکا مطالبہ اور نمائش ہمارے سماج کی بہت بڑی لعنت ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں مفاسد پیدا ہورہے ہیں ، اس لئے اشارۃ و کنایۃ کسی بھی طرح جہیز کا کوئی مطالبہ نہیں ہونا چاہئے۔

نکاح کے موقع پر صرف دعوت ولیمہ سادگی کے ساتھ مسنون ہے ۔نکاح سے پہلے اور بعد کی تقریبات کو بالکلیہ ترک کردیں۔ ولیمہ میں بھی دولت کی نمائش سے بچتے ہوئے اعزا،اقربا،‏غرباء، مساکین اورپڑوسیوںوغیرہ پرمشتمل کم سے کم افراد کو مدعو کرناچاہئے۔ ولیمہ میں کھانوں کے مختلف انواع واقسام کے بجائے روز مرہ کے کھانوں میں ایک دو اضافی آئٹم پر اکتفا کریں ۔

مہر کا تعین زوجین کی حیثیت کے مطابق ہوتاکہ ادائیگی آسان ہو ،اگراللہ نے استطاعت دی ہو تو مہر فاطمی مستحسن ہے ۔ ولیمہ کی دعوت سنت کے مطابق بٹھاکر کھلائیں بفے سسٹم سے پرہیز کریں ۔

لڑکی والوں کے لئے

جہیز کا مطالبہ کرنے والے لڑ کے سے ہرگز رشتہ نہ کروائیں ۔ سادگی کے ساتھ لڑ کی کو رخصت کریں۔اس موقع پر دعوت کو لازم یا مسنون نہ سمجھیں۔ جہیزکی نمائش اور رسومات سے پوری طرح اجتناب کریں۔ غیر شرعی رسوم منگنی،مہندی،اور ابٹن وغیرہ سے بچیں ۔ بالغ ہونے کے بعد بچیوں کی شادی میں ہرگز تاخیر نہ کریں ۔ لڑکےوالوں سے بارات لانے یا دیگر رسومات پر ہر گز اصرار نہ کریں ۔

مشترکہ ہدایات

شادی کے موقع پر غیر شرعی اعمال گانا،باجا،ڈی جےاور مرد وعورتوں کے اختلاط سے بچیں ۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔ ڈیکو ریشن اور سجاوٹ پر جو لاکھوں رقم خرچ کی جاتی ہےاسی طرح مہنگے کارڈ چھپوائے جاتے ہیں یہ سب اسراف وتبذیر میں داخل ہے اس سے مکمل اجتناب کریں ۔ جوڑے کی رقم ،فوٹواور ویڈیوگرافی سے اجتناب کریں۔

علماءحفاظ،ائمہ اور جمعیۃ کے کارکنان کے لئے

غیر شرعی نکاح جس میں جاہلانہ وہندوانہ رسومات انجام دی جاتی ہے اس میں ہر گز شرکت نہ کریں ۔ جس نکاح میں باقاعدہ مطالبہ کے ساتھ جہیز کا لین دین اور نمائش ہواس کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔ آسان اور سنت کے مطابق نکاح کرنے کی مہم اپنے اپنے علاقوں میں چلائیں ۔

بطور نمونہ خود اپنا اور اپنے بچوں و بچیوں کا نکاح سنت کے مطابق کریں، مسنون نکاح کے فوائد اور غیر شرعی نکاح کے مفاسد کو اپنی تقریروتحریر کے ذریعہ امت میں عام کریں۔ کوئی بھی عالم یا حافظ غیر شرعی نکاح کرےیا جہیز وغیرہ کا مطالبہ کرے تو اس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

اگر جمعیۃ کے کسی رکن کے بارے میں تقریبات میں غیر شرعی امور (مثلاً گانا ،باجایا جہیز وغیرہ کا مطالبہ اور نمود ونمائش اور مسرفانہ امور )پائے جائیں تو شکایت ملنے پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اس کو ابتدائی رکنیت سے خارج کرنے کی کارروائی کی جا سکے گی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں
خبریں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

03 جولائی
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026

حالیہ خبریں

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

جولائی 3, 2026
بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN