واشنگٹن : (ایجنسی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس رفتار سے انخلا کا کام جاری ہے، توقع ہے کہ اسے وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا،’’ ہم جس رفتار سے کام کررہے ہیں اس کے مطابق 31 اگست تک تمام لوگوں کو افغانستان سے نکال لیں گے۔ لیکن بہت کچھ اس بات پر منحصر ہو گا کہ طالبان کا تعاون جاری رہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ امریکا 14 اگست سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد کو کابل سے نکال چکا ہے۔ ان کے بقول،” مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اپنا مشن وقت پر مکمل کرلیں گے۔‘‘
بائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے پینٹاگون سے ایک ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کے لیے کہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر اس پر عمل درآمد کیا جاسکے۔











