اردو
हिन्दी
اپریل 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان نے جنگ جیت لی ہے ،ان سے بات کرنی پڑے گی:یورپی یونین

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان نے جنگ جیت لی ہے ،ان سے بات کرنی پڑے گی:یورپی یونین
129
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برسلز :

یورپین خارجہ اُمور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ جیت لی ہے لہٰذا ہمیں اِن سے بات کرنی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یورپین وزرائے خارجہ کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس کے بعد رات دیر گئے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس افغانستان کی نئی صورتحال کے لیے یورپین یونین کا نقطہ نظر جاننے اور طے کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کے بعد افغانستان میں طالبان کے ملک کے سیاسی اور فوجی کنٹرول سے ایک نیا سیاسی تحرک پیدا ہوا ہے۔ اور یہ سب کچھ امریکی فوج کے انخلاء کی آخری طے شدہ تاریخ 31 اگست سے پہلے ہوا ہے۔

یہ نئی حقیقت امریکا کے نیٹو کے ساتھ مل کر 2001ء میں شروع کیے گئے فوجی آغاز کے 20 سال بعد سامنے آئی ہے اس لیے ہمیں کابل میں حکام سے رابطہ کرنا ہی پڑے گا، وہ جو بھی ہوں!۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے جنگ جیت لی ہے لہٰذا ہمیں ان سے بات کرنی پڑے گی تا کہ ایک ممکنہ ہجرت کی آفت، انسانی بحران اور افغانستان میں غیر ملکی دہشت گردوں کی واپسی کو روکنے کے ذرائع کی بندش پر جتنی جلدی ممکن ہو بات کی جا سکے۔

جوزپ بوریل نے مزید کہا کہ ہم افغان حکام سے اس طرح ہی نمٹیں گے جیسے وہ ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی عورتوں اور لڑکیوں کے احترام کے بارے میں قبول کی جانے والی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بارے میں چوکس رہیں گے، یقینی طور پر انسانی حقوق لیکن خاص طور پر عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں ہمیں بہت تشویش ہے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے 2001ء کے بعد سے مغربی اتحاد کی افغانستان میں تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ سفر افغانستان میں 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے ذمہ دار القاعدہ سے لڑنے سے شروع ہوا ۔

مغربی عزم القاعدہ کو تباہ کرنا تھا لیکن یہ عزم آہستہ آہستہ ایک جدید ریاست کی تعمیر کی طرف منتقل ہوا تاکہ انسانی حقوق خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت دی جا سکے، آج 20 سال بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ مشن کا پہلا حصہ کامیاب ہوا اور دوسرا نہیں۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس دوران اپنی تین ترجیحات کا ذکر کیا جن میں سے ایک افغانستان میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں اور مغربی اتحادیوں کے لیے کام کرنے والے افغانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں، دانشوروں، اور طالبان سے خوفزدہ افراد کے ملک سے فوری اور باحفاظت انخلاء ، دوسرا یہ کہ طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر یورپ کی جانب مہاجرین کی آمد کو روکنا اور تیسرا کابل میں موجود اتھارٹیز سے بات چیت کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں طالبان سے مطالبہ کرنا ہوگا کہ وہ عام شہریوں اور ان کی املاک سے متعلق اپنے وعدوں کا احترام کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اگر آنے والے مہینوں میں موسمی صورتحال ایسے رہے جو خوراک کی پیدا وار کے لیے بہت خراب ہو تو اس سے مسائل بڑھیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ انسانی امداد جاری رہے گی۔ انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم سے خاص طور پر طالبان کے حملے کے خلاف افغان فوج کی عسکری صلاحیت کی تشخیص کے بارے میں غلطیاں ہوئی ہیں۔

کچھ ہی دنوں میں ایک ایسی فوج کے زوال سے ہر کوئی حیران رہ گیا ہے جس کے ہزاروں فوجیوں کو تربیت دینے کے لیے ہم نے بہت پیسہ اور بہت کوششیں خرچ کی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN