اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان نے سات ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے تین ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کردی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان نے سات ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے تین ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کردی
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

افغان حکومت کے ایک مذاکرات کار کے مطابق طالبان نے سات ہزار باغی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ حکومتی ترجمان نادر نادری کے بقول،’’یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔‘‘ انہوں نے طالبان کی فائر بندی کی مشروط پیشکش کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل اپنے لیڈروں کے ناموں کو بھی اس فہرست سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو پاکستان کے بارڈر سکیورٹی گارڈز یا محافظوں نے ان سینکڑوں افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جنہوں نے افغانستان کی طرف بارڈر کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔

سرحدی گزر گاہوں کی خلاف ورزیاں

ایک روز پہلے ہی طالبان نے ضلع اسپین بولدک کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد پاکستان نے اس سرحدی راستے کو بند کر دیا تھا۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے کو جیسے جیسے تیزی سے پورا کرنے کا عمل شروع ہوا ویسے ہی طالبان عسکریت پسندوں نے بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں کو اپنے قبضے میں لینا شروع کر دیا۔ پاکستان کی طرف جنوب مغربی سرحدی علاقے چمن کی سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا،’’ قریب 400 افراد کے ہجوم نے بے دریغ گھسنا شروع کیا، زبردستی گیٹ کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پتھراؤ بھی کیا جس کے سبب ہم آنسو گیس کے استعمال پر مجبور ہوگئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بُدھ کے روز سے قریب ڈیڑھ ہزار افراد سرحدی علاقے میں جمع ہو کر سرحد پار کرنے کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے سرحدی سکیورٹی کے اہلکار نے بھی نام ظاہر کیے بغیر کہا،’’ ہمیں لاٹھی چارج کرنا پڑا کیونکہ لوگ بدنظمی کا شکار ہو رہے ہیں۔‘‘طالبان کا پاکستان سے متصل اہم سرحدی گزر گاہ پر قبضے کا دعویٰ

پاکستان میں داخل ہونے کی امید

چمن میں ایک سینئر سرکاری عہدیدار جماداد خان نے کہا،’’اب صورتحال قابو میں ہے۔‘‘

اُدھر افغان طالبان کے ایک ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سینکڑوں لوگ پاکستان میں داخل ہونے کی امید میں افغانستان کی طرف سرحد پر جمع ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پاکستانی حکام سے بات کر رہے ہیں۔ آج ایک باضابطہ اجلاس طے کیا گیا ہے جس میں سرحد کو کھولنے کے لیے بات چیت ہوگی اور امید ہے کہ یہ ایک دو روز میں کُھل جائے گی۔‘‘

یہی وہ بارڈر کراسنگ یا سرحدی گزرگاہ ہے جس سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان تک براہ راست رسائی ملتی ہے۔ یہاں طالبان کی چوٹی کی قیادت عشروں سے اپنے قدم جمائے ہوئے ہے اور نا معلوم تعداد میں ریزرو جنگجو بھی یہاں بستے ہیں جو باقاعدگی سے افغانستان میں داخل ہو کر اپنی صفوں کو مضبوط بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔

پاکستان کی تجارتی شہ رگ

مذکورہ کراسنگ بورڈر سے نکلنے والی ہائی وے یا بڑی شاہراہ دراصل پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی اور اس کے وسیع و عریض بندر گاہ کو بحرہ عرب سے ملاتی ہے اور یہ افغانستان کے اربوں ڈالر کی تجارت کے لیے ایک اہم خطہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی رستہ طالبان جنگجوؤں کی آمدنی کا بہت اہم ذریعہ ہے۔

اسپین بُلدک پر قبضہ حالیہ ہفتوں کے دوران سرحدی گزرگاہوں اور خشک بندرگاہوں پر طالبان حملے کی تسلسل کی ایک کڑی تھا۔ آمدنی کے اس ذریعے کی ضرورت کابل کو تو ہے ہی تاہم طالبان لیڈر بھی اسے اپنی جیب بھرنے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

افغان وزارت کا انکار

سوشل میڈیا پر سرحدی علاقوں میں طالبان کے قبضے سے متعلق تصاویر کا ایک سیلاب رواں ہے اس کے باوجود افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس امر سے انکار کیا ہے کہ طالبان نے اس علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ان تصاویر میں باغی جنگجوؤں کو سرحدی شہروں میں آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کراسنگ کے گرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستانی علاقے میں اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے قریب 150 طالبان جنگجوؤں کو موٹر سائیکلوں پر سوار اور ہاتھوں میں جھنڈے لہراتے ہوئے افغانستان میں داخل ہونے کا با آ واز بلند مطالبہ کرتے دیکھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN