اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حیوانیت!بدمعاشوں نے آر ٹی آئی کارکن کے پاؤں میں کیل ٹھونک دی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حیوانیت!بدمعاشوں نے آر ٹی آئی کارکن کے پاؤں میں کیل ٹھونک دی
56
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ جے پور:(ایجنسی)

راجستھان کے باڑمیرضلع میں ایک آر ٹی آئی کارکن پر21 دسمبر کو کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کیا اور ان کے پاؤں میں کیل ٹھونک دی۔ پولیس نے بدھ (22 دسمبر)کو یہ اطلاع دی۔

کارکن کی شکایت کو نوٹس میں لیتے ہوئے اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین گوپال کرشنا ویاس نے بدھ کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، ادے پور کے ایکسائز کمشنر، باڑمیر کے ضلع کلکٹر اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28دسمبر تک اس معاملے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ،امرا رام گودارا پر 21 دسمبر کو ان کے آبائی گاؤں پاریو میں حملہ ہوا تھا ،ان کی حالت تشویشناک ہے۔آر ٹی آئی کارکن امرا رام گودارا جودھپور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے محکمہ پنچایتی راج میں گڑبڑی اور غیر قانونی شراب مافیا کی شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے امرا رام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب ضبط کی تھی۔ امرا رام پر حملے کے پیچھے غیر قانونی شراب مافیاکا ہاتھ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

باڑمیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بھارگو نے بتایا کہ امرا رام پر حملے کے سلسلے میں گیڈا پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ،امرا رام نے شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف شکایت کی تھی، جس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل غیر قانونی شراب کو ضبط کیا گیا تھا۔ منگل (21 دسمبر)کو کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کیا، جس میں وہ شدیدطور پرزخمی ہو گئے۔انہیں جودھپور ریفر کیا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بھارگوانے بدھ کو گاؤں کا دورہ کیا اور ملزمین کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیں۔

انہوں نے بتایاکہ ، پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ حملے کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔پالی کے رہنے والےایک اور کارکن، اوما رام بنجارہ چوٹیا نے بدھ کو متاثرہ کارکن کی جانب سے راجستھان اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کوچوٹوں کی کچھ تصویروں کے ساتھ ایک شکایت بھیجی اور الزام لگایا کہ ملزمین نے ان کواغوا کر کے ان کی بےرحمی سے پٹائی کی اور ان کے پاؤں میں کیل ٹھونک دی۔بنجارہ نے کہا کہ متاثرہ گودارا نے غیر قانونی شراب کے تاجروں کے علاوہ باڑمیر میں کمپالیہ گرام پنچایت کے ترقیاتی کاموں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت کی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں مقامی پولیس اور ایکسائز حکام کے رول کی جانچ ہونی چاہیے۔باڑمیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)دیپک بھارگوانے کہا، گودارا پر کل (21 دسمبر) حملہ کیا گیا تھا اور شدید طور پرزخمی ہونے کی وجہ سےاسے جودھپور ریفر کیا گیا۔ ان کے زخموں کی نوعیت کا علم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو گا۔

ایس پی نے کہا، انہوں نے شراب کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی اور کچھ عرصہ پہلے غیر قانونی شراب کو ضبط کیا گیا۔ٹائمس ناؤ کے مطابق، گودارا نے اپنی شکایت میں کہا کہ پہلے چھ نامعلوم افراد نے ان کا اغوا کیا اور ان پر حملہ کیا۔ گودارا نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی شراب مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پران کو دھمکیاں ملی تھیں۔پولیس نے اس سلسلے میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN