اقوام متحدہ:(ایجنسی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ امریکہ چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ’نئی سرد جنگ‘ نہیں چاہتاہے۔ انہوں نے نیو یارک میں عالمی رہنماؤں کو بتایا ،’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کسی بھی قوم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے جو چیلنجز کو اشتراک کرنے کے لیے پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بھلے ہی ہمارے درمیان دوسرےشعبے میں شدید اختلافات ہوں۔‘









