اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکا نے پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی کوبلیک لسٹ کر دی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکا نے پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی کوبلیک لسٹ کر دی
73
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وشنگٹن : (ایجنسی)

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے بدھ تین نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی حکام نے پیگاسس نامی سپائی سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ باقاعدہ چھان بین کے نتیجے میں یہ بات طے ہو جانے کے بعد کیا کہ متعلقہ اسرائیلی کمپنی نے یہ سافٹ ویئر دانستہ ایسے خریداروں کو بیچا، جنہوں نے اس کے ذریعے حکومتی اہلکاروں اور صحافیوں تک کو جاسوسی کا نشانہ بنایا۔

یہ سافٹ ویئر جس اسرائیلی کمپنی نے تیار کیا تھا، اس کا نام این ایس او ہے۔ یہ کمپنی اور اس کا تیار کردہ یہ سپائی ویئر اس وقت انتہائی متنازعہ ہو گئے تھے، جب یہ رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے ہزار ہا کارکنوں، صحافیوں، سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات کو ممکنہ جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔

این ایس او کا تیار کردہ سپائی ویئر پیگاسس اتنا مؤثر تھا کہ اس کے ذریعے کسی بھی سمارٹ فون کو ‘انفیکٹ‘ کرنے کے بعد اسے جاسوسی کے ایسے آلے میں بدل دیا جاتا تھا، جسے اس کا مالک اپنے ہی خلاف اپنی جیب میں لیے پھرتا ہو۔

اس سافٹ ویئر کے استعمال کنندہ افراد اور ادارے اپنے ‘شکار‘ کے تمام میسج پڑھ سکتے تھے، اس کے فون میں تصویریں بھی دیکھ سکتے تھے اور اس کی لوکیشن کا ریکارڈ رکھنے کے علاوہ ریموٹ کمانڈ کے ذریعے اس کا کیمرا بھی اس طرح چلا سکتے تھے کہ متاثرہ فرد کو اس کی خبر تک نہ ہوتی تھی۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے تین نومبر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ’’اس سپائی ویئر کی مدد سے بہت سی غیر ملکی حکومتوں کو یہ موقع مل گیا کہ وہ اپنی قومی حدود سے باہر بھی اپنے مخالفین اور ناقدین کا ڈیجیٹل تعاقب کر سکیں۔ یوں ایسی حکومتوں کے لیے یہ بھی ممکن ہو گیا تھا کہ وہ سیاسی منحرفین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں تک کو اپنے ممالک کی قومی حدود سے باہر بھی ہدف بنا کر انہیں چپ کرا دیں۔‘‘

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس کی طرف سے ہیکنگ ٹولز تیار کرنے والے NSO گروپ سے رابطہ کر کے اس کے امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ کیے جانے پر تبصرے کے لیے کہا گیا مگر اس کمپنی نے کوئی جواب نہ دیا۔

واشنگٹن میں ملکی محکمہ تجارت کے بیان کے مطابق جن دیگر غیر ملکی اداروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان میں اسرائیل ہی کی ایک اور کمپنی کاندیرُو (Candiru) سنگاپور میں قائم کمپیوٹر سکیورٹی کنسلٹنسی پی ٹی آئی اور روسی فرم پازیٹیو ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں۔

کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ان تمام کمپنیوں کے نام امریکا کی entity list کہلانے والی فہرست میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ امریکی کاروباری اداروں کو یہ اجازت نہیں ہوتی کہ وہ اس فہرست میں شامل کسی بھی غیر ملکی ادارے کے ساتھ کوئی کاروبار کریں، اسے اپنی مصنوعات برآمد کریں یا اسے کسی بھی طرح کی معلومات یا ٹیکنالوجی مہیا کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN