اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بدلتے ہوئے حالات میں فراست کا استعمال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بدلتے ہوئے حالات میں فراست کا استعمال
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نقطہ نظر : ڈاکٹر محمد منظور عالم

اکیسویں صدی کے ہندوستان میں حالات ناگفتہ بہ ہیں ، اقلیتوں ، آدی واسیوں ، دلتوں اور کمزوروں پر لگاتار مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، کسانوں سے بنیادی حقوق چھینے جارہے ہیں ، مساجد ، چرچ اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں پر حملے ہورہے ہیں ، خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کردیاگیا ہے ، دستور ہند اور آئین کی پامالی کی جارہی ہے ، ملک کے خود مختار اداے آزادانہ طور پر کام کرنے سے گریز کررہے ہیں ، اہم عہدوں پر فائز افسران اور دوسرے عہدیدارن اپنے حلف نامہ کے خلاف کام کررہے ہیں ۔ ایسے ماحول میں اقلیتوں ، آدی واسیوں ،دلتوں او رکمزور طبقات کے درمیان ناامیدی ، احساس کمتری اور دوسری شکایتیں پائے جانے لگی ہیں ،دن بدن حالات بدلتے جارہے ہیں ، فرقہ پرست طاقتوں ، شرپسندوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کی جارہی ہے ایسے حالات میں یہ سوچنا ضروری ہے کہ ہم کیا کریں ، ان حالات کا کس طرح مقابلہ کریں ، کس طرح موجودہ ماحول کو پرامن بنائیں ، ایسا کونسا طریقہ ہوسکتاہے جسے اپناکر ہم قوموں کے درمیان سے احساس کمتری اور نا امیدی کاخاتمہ کرسکیں۔زیر نظر تحریر میں کیسے ہی امور کا تذکرہ کررہے ہیں ۔

موجودہ حالات میں بنیادی کام تکریم انسانیت ہے جسے ترجیحی طور پر کرنے کی ضرورت ہے ، تکریم انسانیت کی بحالی کی کوشش کرنا ، طریقہ کار اختیار کرنا ، بالخصوص مسلمانوں کو اس کیلئے جدوجہد کرنا ، تکریم انسانی کیلئے علم کو پھیلانا ، علم کو حاصل کرنے کی جدوجہد کرنا ، علم کے ذریعہ پریشان حال لوگوں کی مدد کرناایسے کام ہیں جو اس وقت بنیادی طور پر ہمیں کرنے چاہیئے ، دستور ہندنے جو بنیادی پہلو دیاہے وہ آزادی ، مساوات ،انصاف اور بھائی چارہ ہے جسے دستوری نقطہ نظر سے آگے بڑھانے کی کوشش کرنا ہمارے مشن کا حصہ ہونا چاہیئے ۔

مختلف قوموں کو متحدکرنا ، ان کو ایک کرنا سبھی کی طرف سے مشترکہ کوششوں کے ذریعہ بھائی چارہ کو بر قراررکھنا ، دستور ہند کے مقدمات کو آگے بڑھانا ،اسے عوام کے درمیان عام کرنا ضروری ہے ۔

قرآن کریم میں تکریم انسانیت زور دیاگیاہے ، اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ ہم نے بنی آدم کو مکرم بنایاہے ، بنی آدم میں دنیا کے تمام انسان شامل ہیں ، مذہب ، علاقہ ، نسل اورخطہ کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے ،اس کے علاوہ انصاف ، مساوات اور آزادی اسلامی تعلیمات کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں۔

دوسر ی طرف آئین ہند میں بھی انصاف ، مساوات ، آزادی اور بھائی چارہ کو تمہید بنایاگیاہے ، دستور ہند میں انسانوں کے درمیان رائج اونچ نیچ کے نظام کو ختم کرکے سبھی کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا حکم دیاگیاہے ۔ قرآن کریم میں ہم مسلمانوں کو جن احکامات کا پابندبنایاگیاہے ، آئین ہند میں بہت کچھ اس سے اخذ کیاگیاہے ۔ اس لئے ہم مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قرآن کریم کی روشنی میں اور اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے اکرام انسانیت کو فرو غ دیں ، سبھی کے ساتھ یکساں سلوک کریں ، سماج میں رائج او نچ نیچ کے نظام کو ختم کرنے کیلئے تحریک چلائیں ،ا س مشن کو پایہ تکمیل تک پہونچانے کیلئے عملی اقدامات کریں ، آئین ہندکو مضبوط بنانے اور اس پر عمل کرانے کی کوششوں پر زور دیں ، آئین میں اقلیتوں ، دلتوں ، آدی واسیوں اور کمزوروں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ، آئین کی مضبوطی سے اقلیتوں کے حقوق میں مضبوطی پیدا ہوگی ، جتنا آئین پر عمل ہوگا اتناہی اقلیتوں، دلتوں ، آدی واسیوں اور کمزورطبقات کو انصاف ملے گا ، جس قدر آئین کی پامالی کی جائے گی اسی قدر اقلیتوں، دلتوں ، آدی واسیوں اور کمزور طبقات کے حقوق کی ر تلافی ہوگی ، لہذا تم انصاف پسند ، سیکولر عوام اور خاص طور پر مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنیادی طور پر فروغ انسانیت ، اکرام انسانیت اور عوام کے درمیان انصاف ، مساوات ، آزادی اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے کام کرے ، اس مہم کو بامقصد بنانے کیلئے سماج کے مختلف طبقات سے ملاقات کی جائے ، مختلف انداز سے ان کے ساتھ ملنے جلنے کا سلسلہ شروع کیا جائے ، انسانی حقوق ، انسانیت کی تعظیم اور اس جیسے امور پر ان کے ساتھ گفتگو کی جائے ، ان کے مسائل کا جائزہ لیاجائے ، سماج کے لوگوں سے ان کے مسائل معلوم کئے جائیں ، معاشرہ اور سماج میں کن پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتاہے اس پر ان کے ساتھ گفتگو کی جائے ۔ ملاقات اور گفتگو کے دوران ہم آئین ہند کی بات کریں ، دستور ہند پر گفتگو کریں ، انسانوں کے بنیادی حقوق کا تذکرہ کریں ، ہندو مسلمان اور تمام شہریوں کے درمیان بغیر کسی مذہبی تفریق کے مشترکہ مسائل کی شناخت کرکے اس پر گفتگو کریں ، بات چیت کے درمیان کسی بھی مذہبی معاملہ کو نہ اٹھائیں ، سیاسی ، سماجی او رانسانی مسائل تک ہی گفتگو کو محدود رکھیں ، خاص طور پر آئین ہند کے نفاذ ، اس کی اہمیت اور اس کی تفصیلات کے بارے میں ہم بات چیت کا سلسلہ شروع کریں اور عوام کو یہ بتائیں کہ ہمارا آئین کتناجامع ، مستحکم اور لچکدار ہیں ، آئین میں تمام شہریوں کو یکساں حقو ق دیئے گئے ہیں ، اگر آئین پر عمل کیا جائے گا تو ملک میں کسی طرح کا کوئی فسا د نہیں ہوگا ، دو کمیونٹی کے درمیان کسی طرح کا کوئی تنازع کھڑا نہیں ہوگا ، کسی کے جذبات مجروح نہیں ہوں گے ، کسی کے عقید ے کوکوئی ٹھیس نہیں پہونچے گی ، ملک میں امن وسلامتی ہوگی ، شانتی اور ترقی ہوگی ، خوشحالی اور کامیابی نظر آئے گی ۔

سماج کے مختلف طبقوں سے گفتگو کے دوران ہم لاءاینڈ آڈر پر بات کریں ، غربت پر بات کریں ، ریپ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کریں ، چھوٹی چھوٹی ملاقات اور نشست کا علاوہ باضابطہ میٹنگ کرکے یا دوسرے پروگراموں میں بلاکر ان سے گفتگو کریں ، صورت حال سے انہیں واقف کرائیں ۔ملک کے مسائل پر گفتگو کریںہندوستان کی مثبت اور حقیقت پر مبنی تاریخ بیان کریں ، جنگ آزادی کی تاریخ کا تذکرہ کریں ، اسلاف واکابرین کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں ، مذاکر ہ اور گفتگو کے دوران بلاجھجھک اور بغیر کسی تردد کے ہندوستان کی آزاد ی کیلئے مسلمانوں کو دی گئی جدوجہد او رقربانیوں کا تذکرہ کریں ، ملک کیلئے مسلمانوں کی خدمات سے انہیں آگاہ کرائیں ۔ملک میں بدلتے میں حالات اور موجودہ ماحول میں یہ ضروری ہوگیا کہ ہم برادران وطن اور اکثریتی سماج کے ساتھ کمیونیکشن کے فاصلہ کو ختم کریں ، تعلقات استوار کریں ، گفتگو کا سلسلہ شروع کریں ، بنیادی ایشوز ، انسانی مسائل اور حقیقت پر مبنی صورت حال پر گفتگو کریں ۔اس ملک کی آزادی او ر تعمیر کیلئے جن بزرگوں اور اسلاف نے جدوجہد کی تھی انہوں نے ہم پر یہ ذمہ داریاںعائد کررکھی ہیں کہ ہم پور ی دنیا کو ان کی خدمات اور قربانیوں کے بارے میں بتلائیں ۔

علاوہ ازیں قانون کے ماہرین، انتظامیہ کے اعلی افسران اور تحقیقیاتی ایجنسیوں کو بھی ہم صورت حال اور حقیقت سے آگاہ کریں ، اطلاعات بھیجنے کے سبھی طریقوں کو اپنائیں ، سوشل میڈیا ، میسیج ، ایمیل ، چیٹ اور دیگر تمام طریقوں کو اپناتے ہوئے اقلیتوں ، دلتوں ،آدی واسیوں اور کمزور پر ہونے والے ظلم کے بارے میں پوری دنیا کو بتائیں ، خاص طور پر ہومین راٹئس آرگنائزیشن ، ماہرین قانون ، ملی تنظیمیں ، انتظامیہ کے افسران اور شخصیات کو ہم باخبر کریں ، علاقائی سطح سے لیکر مرکزی سطح تک ہم انفارمیشن دیں اور ہر ظلم کو پوری ہمت ، جرات اور قوت کے ساتھ بے نقاب کریں ۔

یہ ملک بزرگوں کی امانت اور وراثت ہے ، اس کی حفاظت ، اس کی ترقی اور اس کی کامیابی تمام شہریوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ، قانون کو سپریم بنانا ، لاءاینڈ آڈر کا قیام ، قانون کی حکمرانی ، سیکولرزم پر یقین ، جمہوریت کی پائداری اور عوام کے درمیان بیداری ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے جس پر کام کرنے کی ضرروت ہے ، اسے عملی جامہ پہنانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہونا ضروری ہے ۔ ہماری ان کوششوںسے نفرت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا ، ظلم کا سلسلہ تھمے گا ، اقلیتوں ،دلتوں ، آدی واسیوں اور کمزور طبقات کو انصاف ملنے کے آثار پیدا ہوں گے ۔ موجودہ حالات میں یہی بنیادی امور ہے جسے عام کرنے اور اس جانب لوگوں کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

(مضمون نگار آ ل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN