غزہ
اسرائیلی سیکورٹی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے مابین تنازع اور پرتشدد ہوگیا ہے۔ یہ سات برسوں کی سب سے سنگین لڑائی بتائی جارہی ہے ۔
اس ہفتہ اب تک تقریباً 70افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر صورتحال مستحکم نہ ہوئی تو یہ لڑائی جنگ میں بدل سکتی ہے۔
فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل پر لگاتار راکٹ داغے جارہے ہیں تو وہیں غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دھماکے بھی سنائی پڑ رہے ہیں۔










