اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان سے بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے: جرمنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان سے بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے: جرمنی
30
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوحہ ؍ برلن (ایجنسی)

قطر میں اپنے منصب سے ملاقات کے ساتھ ہی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا افغانستان کے پڑوسی ممالک کا چار روزہ دورہ مکمل ہو گيا ہے۔ دوحہ میں جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر، ’سیاسی سطح پر ممکن ہو اور سکیورٹی کی صورت حال اس کی اجازت دے‘، تو جرمنی کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کو بھی تیار ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے منگل کی شام کو دوحہ میں تھے۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو الگ تھلگ رکھنے سے افغانستان کے مزید غیر مستحکم ہونے کا خطرہ ہے اس لیے سکیورٹی امور اور سماجی معاملات پر تشویش کے حوالے سے اس کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’اگر ہم شرائط رکھنا شروع کریں گے اور ا ن کے ساتھ مذاکرات کو روک رہے ہیں تو پھر، ہم ایک خلا چھوڑنے والے ہیں اور سوال یہ ہے کہ پھر اس خلا کو پُر کون کرے گا؟‘

امریکا کے اتحادی خلیجی ملک قطر نے طالبان کے ساتھ بات چيت اور انخلا کے معاہدے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ سن 2013 سے ہی دوحہ میں طالبان کا دفتر بھی ہے چنانچہ اس معاملے میں وہ ایک بڑا ثالث بن کر ابھرا ہے۔

طالبان نے 15 اگست کو ہی افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا اور اب تمام بیرونی افواج بھی ملک چھڑ کر جا چکی ہیں۔ تاہم دنیا کے کسی بھی ملک نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ بیشتر مغربی ممالک نے طالبان پر ایک مخلوط حکومت تشکیل دینے اور انسانی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔

قطری وویر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنا کوئی ترجیح نہیں ہے تاہم، ’’ہم سمجھتے ہیں کہ بات چیت کے بغیر ۔۔۔۔۔ سیکورٹی، سماجی اور معاشی محاذ پر کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔‘‘

اس کے جواب میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے قدر مبہم سے بیان میں کہا کہ انہیں طالبان سے بات چیت کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ تاہم انہوں نے بعض شرائط کے ساتھ بات چیت کرنے کی طرف اشارہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا، ’’ذاتی طور پر میرا یقین یہ ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔ ہم کسی بھی طرح سے افغانستان میں عدم استحکام کے متحمل بھی نہیں ہو سکتے۔‘‘

انہوں نے بعض شرائط کے ساتھ طالبان کے ساتھ بات چيت کی بھی بات کی اور کہا، ’’طالبان جو چاہیں مطالبہ کر سکتے ہیں۔ لیکن ہمارے تقاضے بھی واضح ہیں کہ انسانی حقوق کے تحفظ، جو لوگ نکلنا چاہتے ہیں ان کے انخلا کی اجازت اور کسی بھی دہشت گرد گروہ کو افغانستان میں پناہ نہیں دیے جانے کی ضمانت ہونی چاہیے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہم رسمی طور پر تسلیم کرنے سوالات کو نہیں دیکھ رہے، تاہم ہم افغانستان کے لوگوں، جرمن شہریوں اور مقامی عملے کے حوالے سے جو افراد ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ان موجودہ مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ کابل ایئر پورٹ کو کھلا رکھنا سب سے اہم بات ہے۔ مغربی ممالک ایسے مزید افغان شہریوں کو ملک سے باہر نکالنا چاہتے ہیں، جو ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے۔

اس دوران یہ کوششیں بھی جاری ہیں کہ فی الوقت کابل کا نظم نسق سنبھالنے کی ذمہ درای کس ملک کو سونپی جائے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کابل کا حامد کرزئی ایئر پورٹ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اس لیے ایئر پورٹ کی حالت کافی خستہ ہے۔

طالبان نے اس سے قبل ترکی سے کہا تھا کہ وہ خود ایئر پورٹ کی سکیورٹی سنبھالیں گے جبکہ لوجیسٹک ترکی سنبھال سکتا ہے۔ تاہم ترک صدر طیب ایردوآن نے اس تجویز پر سر مہری کا اظہار کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN