اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان سے واپسی کے فیصلہ پر کوئی شرمندگی نہیں اور کوئی راستہ بھی نہ تھا: بائیڈن

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان سے واپسی کے فیصلہ پر کوئی شرمندگی نہیں اور کوئی راستہ بھی نہ تھا: بائیڈن
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وشنگٹن :

کابل کے صدارتی محل پر طالبان کے جنگجوؤں کے قبضے پر عالمی طاقتیں اب بھی صدمے میں ہیں۔ اب صرف دارالحکومت کا ہوائی اڈہ ہی امریکا کے کنٹرول میں رہ گیا ہے۔ امریکا، جرمنی اور دیگر ملکوں کے فوجی طیارے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لوگوں کے انخلاء میں مصروف ہیں، جہاں سے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد غیر ملکی اور افغان شہری ملک سے کسی نہ کسی طرح نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس دوران عالمی رہنماؤں کی طرف سے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، طالبان کی مذمت اور طالبان کے متنازعہ نظریات کی تائید کرنے والوں کو تنبیہ سے متعلق بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

بائیڈن نے فوجی انخلاء کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے سلسلے میں ان پر اور ان کی انتظامیہ پر ہونے والی شدید نکتہ چینی کا پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج کی واپسی کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر قائم رہنا ایک ‘درست فیصلہ‘ تھا۔ بائیڈن نے کہا، ”افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست تھا، فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ میں جانتا ہوں اس فیصلے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنوں گا۔” بائنڈن کا مزيد کہنا تھا، ”بیس برس کے بعد میں سمجھ چکا ہوں کہ افواج کے انخلاء کے لیے اس سے بہتر کوئی اور وقت نہیں تھا۔”

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اپنے فیصلے پر مکمل طور پر قائم ہیں اور انہوں نے امریکیوں کے ساتھ کیا وعدہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے چار صدور افغانستان کی جنگ دیکھ چکے ہیں اور وہ یہ ذمہ داری پانچویں صدر کو منتقل نہیں کریں گے۔

افغان فوج کو لڑنے کی ہمت نہ دے سکے، بائیڈن

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کو تبدیل کرنا کبھی بھی امریکا کا مشن نہیں تھا۔ ”افغانستان میں ہمارا واحد اہم قومی مفاد آج بھی وہی ہے جو ہمیشہ رہا ہے۔ امریکا پر دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام۔ ہمارا مقصد القاعدہ کا خاتمہ اور اسامہ بن لادن کو پکڑنا تھا اور ہم اس میں کامیاب رہے۔”

جو بائیڈن نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کے لیے افغان قیادت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر اشر ف غنی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ سیاسی تصفیے کے لیے ان کا مشورہ ماننے سے ‘صاف انکار‘ کر دیا تھا۔

امریکی صدر نے افغان فوج کی صلاحیتوں کی بھی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا،”آپ کیا چاہتے ہیں امریکی نسلوں کی مزید بیٹے بیٹیوں کو افغانوں اور افغان خانہ جنگی میں لڑنے کے لیے بھیجوں؟ جب حالات یہ ہوں کہ افغان فوج خود نہیں لڑے گی۔ کیا ایسا کرنا درست ہو گا؟ آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں ختم نہ ہونے والی کتبوں کی کتنی قطاریں بنیں گی؟”

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے امریکا نے افغان فوج کی ہر طرح سے معاونت کی، انہیں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کيا گیا، افغان فورسز پر اربوں ڈالر لگائے گئے، بہترین سامان مہیا کیا گیا، جو ہم نہ دے سکے وہ لڑنے کی ہمت تھی‘۔

’انتہائی تکلیف دہ صورتحال‘، میرکل

افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اسے ‘انتہائی تکلیف دہ صورت حال‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کروڑوں افغانوں کے لیے ایک ہولناک پیش رفت ہے جو ایک زیادہ آزاد سماج کے متمنی ہیں۔

میرکل نے کہاکہ افغانستان میں مہم اتنی کامیاب نہیں رہی جتنی کہ امید کی گئی تھی۔ انہوں نے افغان مشن کے دوران ہلاک ہونے والے جرمنی کے 59 فوجیوں اور زخمی ہونے والے سینکڑوں جوانوں کو بھی یاد کیا اور کہا،”میں ان فوجیوں کے اہل خانہ کے غم اور تکلیف کے بارے میں سوچ رہی ہوں، جنہوں نے افغانستان میں لڑتے ہوئے اپنی جان دی۔

جرمن چانسلر نے افغانستان سے بھاگنے والے لوگوں کی مدد کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اگر ان کی مدد نہیں کی گئی تو ایک اور بڑا بحران پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے بالخصوص جرمن فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو پناہ اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کو بھی مدد فراہم کرنے کی بات کہی جہاں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین جا سکتے ہیں۔

میرکل کے ممکنہ جانشین کرسچین ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ آرمن لاشیٹ نے بھی افغانستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ بین الاقوامی برداری کامیاب نہیں رہی۔ نیٹو کے قیام کے بعد سے یہ اس کی سب سے بڑی شکست ہے۔

عالمی برادری منقسم

صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے باوجود امریکا کا اصرار ہے کہ ابھی افغانستان میں اقتدار کی باضابطہ منتقلی نہیں ہوئی ہے۔ لیکن چین کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس اور ایران نے بھی طالبان کی فتح کے بعد افغانستان میں صورت حال مستحکم ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(بشکریہ ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN