اردو
हिन्दी
اپریل 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یہ ہے جنسی مساوات! اسرائیل میں…………

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
یہ ہے جنسی مساوات! اسرائیل میں…………
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یروشلم: (ایجنسی)

اسرائیل میں انتہائی کٹر یہودی اور ان کی سیاسی جماعتیں خواتین کی مغربی دیوار کے نزدیک عبادت میں توریت پڑھنے کی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سخت عقیدے کے ہزاروں یہودیوں نے خواتین کے اس عبادتی سلسلے کے خلاف جمعہ پانچ نومبر کو ایک مظاہرے میں شرکت کی۔

ساری دنیا کے یہودیوں کا سب سے مقدس مقام ’مغربی دیوار‘ ہے اور یہ یروشلم میں واقع ہے۔ اس کو برسوں دیوارِ گریہ بھی کہا جاتا رہا ہے کیونکہ اس کے نزدیک یہودی مرد اپنے مذہبی مقاصد کے حصول کی خاطر آنسو بھی بہاتے ہیں۔

اس دیوار کے نزدیک توریت پڑھنے کی اجازت صرف مردوں کو حاصل ہے اور خواتین ایسا نہیں کر سکتیں۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے صنفی مساوات کا نعرہ لگانے والی فیمینسٹ نظریات کی حامل خواتین کی ایک تنظیم ماہانہ عبادت کے لیے اپنی اراکین کے ساتھ مقدس دیوار کے قریب جمع ہوتی ہیں۔

اسرائیلی خواتین کی ایک تنظیم ‘ویمن آف دی وال‘ نے عبادت میں مساوات کا پرچار شروع کر رکھا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے سبھی مذہبی اداروں پر سخت عقیدے کے یہودیوں کا غلبہ ہے۔ یہ یہودی مغربی دیوار کے قریب مذہبی عبادت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے مخالف ہیں۔ اس دیوار کے قریب مردوں کا حصہ علیحدہ ہے اور اسی طرح خواتین کے لیے بھی علاقہ مخصوص ہے۔ ان علیحدہ علیحدہ حصوں میں خواتین اور مردوں کو عبادت کی اجازت ہے۔

ویمن آف دی وال (WOW) بنیادی طور پر نسائی حقوق کی حامی اسرائیلی خواتین کی ایک تحریک ہے، جو مغربی دیوار کے قریب عورتوں کے لیے مردوں کی طرح عبادت کرنے کا حق برابری کی بنیاد پر حاصل کرنا چاہتی ہے۔

دیوارِ گریہ کے قریب خواتین کی عبادت کے تنازعے میں شدت رواں برس جون میں اس وقت پیدا ہوئی جب نئی حکومت کی تشکیل ہوئی۔ اس حکومت نے سخت عقیدے کے یہودیوں کی سیاسی جماعتوں کو اپوزیشن بینچوں پر بٹھا دیا۔ ماضی میں الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی سیاسی جماعتیں سبھی حکومتوں کا حصہ رہی تھیں۔

نئی پارلیمان کے ایک رکن، جو اصلاح پسند رابی ہیں، کا ایک اقدام بھی تنازعے کو بھڑکانے کا باعث بنا۔ یہ رابی توریت کا اسکرول اٹھا کر خواتین کے حصے میں چلے گئے تھے۔ یہ سخت عقیدے کے یہودی مذہبی قائدین کے نافذ کردہ ضوابط اور انتظامیہ کے احکام کے بھی منافی فعل تھا۔ رکن پارلیمان کے طور پر اصلاحات پسند رابی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا تھا اور اسی دستوری رعایت کا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔

سخت عقیدے کے یہودیوں کے مظاہرے کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے دھات کی بنی رکاوٹیں بھی کھڑی کر رکھی تھیں۔ اس مظاہرے میں قریب قریب سبھی مرد تھے۔ دوسری جانب ماہانہ عبادت میں شریک خواتین ایسے خالی گاؤن اٹھائے ہوئے تھیں، جن میں عمومی طور پر توریت کے اسکرول لپیٹ کر اٹھائے جاتے ہیں۔

خواتین کی تنظیم کی صدر انات ہوفمین کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد مساوات کے لیے ہے اور وہ انصاف کی طلب گار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سن 2021 میں بھی خواتین اپنے حصے میں توریت نہیں پڑھ سکتیں، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہ امر اہم ہے کہ سن 2017 میں دائیں بازو کے سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سخت عقیدے کی یہودی سیاسی جماعتوں اور مذہبی اکابرین کی خوشنودی کے لیے صنفی مساوات کی مظہر عبادت سے متعلق ایک تجویز ہی ختم کر دی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN