اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کو نقصان پہنچانے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی:بائیڈن

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکہ کو نقصان پہنچانے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی:بائیڈن
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک : (ایجنسی)

نائن الیون حملوں کی بیسویں برسی کے موقع پر جمعے کی رات کو وائٹ ہاوس سے صدر جو بائیڈن کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔ چھ منٹ دورانيے کے اس پیغام میں بائیڈن نے کہا، ”میرے لیے گیارہ ستمبر کے واقعے کا اصل سبق یہ ہے کہ انتہائی پریشان کن حالات میں، زندگی کے انتہائی نشیب و فراز میں، امریکا کی روح کے لیے جنگ میں، اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔‘‘

20 years after September 11, 2001, we commemorate the 2,977 lives we lost and honor those who risked and gave their lives. As we saw in the days that followed, unity is our greatest strength. It’s what makes us who we are — and we can’t forget that. pic.twitter.com/WysK8m3LAb

— President Biden (@POTUS) September 10, 2021

خیال رہے کہ 11ستمبر سن 2001 کو امریکا کے اقتصادی قوت کی علامت سمجھے جانے والے شہر نیو یارک کے ٹوئن ٹاورز پر القاعدہ نے حملہ کیا تھا، جس میں تقریبا ً 3000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس واقعے کو نائن الیون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں صدر بائیڈن نے کہا،”11ستمبر سن 2001 کے واقعات کے بعد ہم نے متوقع اور غیر متوقع، ہر جگہ شجاعت کی مثالیں دیکھیں، ہم نے کچھ ایسی چیزوں کا بھی مشاہدہ کیا جو نادر ہیں، قومی اتحاد کا حقیقی جذبہ۔‘‘

صدر بائیڈن نے مزید کہا، ’’امریکا کی روح کے لیے جنگ میں اتحاد ہماری سب سے بڑ ی طاقت ہے۔ اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم سب کسی ایک ہی چیز پر یقین رکھتے ہوں بلکہ ہمیں ایک دوسرے کے اور قوم کے تئیں بنیادی احترام اور عقیدت کا جذبہ رکھنا چاہيے۔‘‘

امریکی صدر نے کہا کہ نائن الیون کے حملوں کے نتیجے میں فطرت انسانی کی منفی قوتیں بھی سامنے آئیں یعنی خوف اور غصہ۔ ایک پرامن مذہب کے حقیقی اور سچے عقیدت مند امریکی مسلمانوں کے خلاف ناراضگی اور تشدد کے واقعات دیکھنے کو ملے۔ لیکن ملک خود کو تقسیم ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اتحاد ہی وہ چیز ہے جو امریکا کو سب سے بہترین بناتا ہے۔

اس سال نائن الیون ایسے وقت پر آیا ہے، جب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے دوران گزشتہ دنوں کابل میں ایک خودکش حملے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اور افغانستان پر طالبان کی حکومت قائم ہو جانے کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد ایک بار پھر اس ملک کو دوسرے ملکوں پر حملوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

متعدد تقریبات کا انعقاد

نائن الیون کی بیسویں برسی کے موقع پر امریکا میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ ہفتے کے روز صدر بائیڈن نیو یارک سٹی میں گراونڈ زیرو، پينٹاگون اور سانکس ویلے کے باہر قائم یاد گار پر گلہائے عقیدت پیش کرنے جائیں گے۔ جن چار طیاروں کو حملے کے لیے اغوا کیا گیا تھا ان میں سے ایک طیارہ سانکس ویلے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

خاتون اول جل بائیڈن بھی نیو یارک سٹی، شانکس ویلے پنسلوانیہ اور پينٹاگون جا کر نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

نائن الیون کے واقعے نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکا کو بھی اپنی داخلی اور خارجہ پالیسیوں میں کئی بڑے فیصلے لینے پڑے۔

صدر بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا،”نائن الیون کی نسل دہشت گردی کے خلاف خدمت اور حفاظت کرنے کے لیے قدم بڑھا رہی ہے تاکہ ہر ایک کو یہ دکھايا جا سکے کہ امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں بخشا جائے گا اور انہیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ یہ کبھی نہیں رکے گا۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN