اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خراج عقیدت: امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانیؒ جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہواکرتی ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
خراج عقیدت: امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانیؒ جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہواکرتی ہے
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(مونگیر سے رپورٹ مولانارضوان احمد ندوی)
افسوس صدافسو س کہ قومی وبین الاقوامی شہرت یافتہ ممتازدینی و ملی قائد،امیر شریعت ،مفکراسلام حضرت مولانامحمد ولی رحمانی صاحب 3اپریل2021کو داغ مفارقت دے گئے، اس عظیم حادثہ فاجعہ نے پوری ملت اسلامیہ کے دل ودماغ کو جھنجھور کر رکھ دیا،یقین مانئے کہ ان کی کتاب زندگی کے ہرورق پرملت کی خدمت درج ہے،آپ نے اپنی مکمل زندگی امت کی تعمیر اوراس کو بنانے، سجانے، سنوارنے میں گذاری،اس اندوہناک اوردلخراش سانحہ پر دفتر امارت شرعیہ میںذمہ داران وکارکنان کی ایک تعزیتی نشست ہوئی،جس کی صدارت خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیںاورحضرت امیر شریعتؒ کے صاحبزادہ محترم مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کی،انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جب کسی ناگہانی حادثہ پر ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کرگفتگو کی جاتی ہے توغم ہلکاہوتاہے، انہوں نے کہا کہ حضرتؒ کا دل ملت کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتاتھا اوررات کی تنہائی میں اللہ کے دربار میں سجدہ ریز ہوتے اوردعائیں کرتے تھے،حضرت کا ایک خواب تھا کہ اس ملک میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان علم وتہذیب کے میدان میں ترقی کرے اورواقعہ یہ ہے کہ انہوں نے عصری تعلیمی ادارے کو قائم کرکے ایک شاندارمثال قائم کی، اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پوری قوت وتوانائی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھائیں۔نائب امیر شریعت امارت شرعیہ مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ حضرت امیر شریعت کو اللہ نے جو محبوبیت ومقبولیت عطاکی تھی وہ ان کے اخلاص وللہیت کی بنیاد پر تھی، ان میں ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ آپ کے خانوادے نے ہمیشہ اپنے تئیںاخفاء حال کا شعاراختیارکیا۔نائب امیر شریعت نے صاحبزداہ محترم سے اظہار تعزیت کیا اورامارت شرعیہ کی جانب سے پوری ملت اسلامیہ کوتعزیت مسنونہ پیش کیا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے سکریٹری اورخلیفہ ٔمجاز مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر شریعت ؒ ایک قابل رشک زندگی گذار کرخدا کے حضور حاضر ہوئے ہیں،حضرت امیر شریعت مختلف اوصاف وکمالات کے حامل اوربے پایاں خوبیوں کا مجموعہ تھے، آپ ایک اچھے منتظم ،بے باک قائد اورملت اسلامیہ کو صحیح سمت سفر عطاکرنے والے ولی کامل شخص تھے،وہ ایسے عالی نسب تھے، جن کی ہرکڑی میں ولایت تھی،انہوں نے ذروں کو آفتاب اورانسانوں کو تراش کر ہیرہ بنادیا۔
امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانامحمد شبلی القاسمی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امیر شریعت ملت کے حق میں ایک عطیہ ٔ خداوندی تھے، یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ایسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہو اکرتی ہیں،اللہ نے آپ کو جرأت،ہمت وحوصلہ اوراولوالعزمی کی دولت سے مالامال فرمایا تھا،جس میں آپ پورے ملک میں یکتا اوربے مثال جانے جاتے تھے، بڑے سخت دن میں آپ نے اپنی مدبرانہ صلاحیتوں سے اس کے تمام شعبوں کو منظم ومستحکم فرمایا، جس کی وجہ سے ہرشعبہ میں وسعت پید اہوئی۔
حضرت امیر شریعت ؒ کے چھوٹے صاحبزادےحامد ولی محمدفہدرحمانی نے کہاکہ والد محترم کی جدائی سے دل بے حد مغموم ہے، وہ ہرکام کو سوچ سمجھ کر کیاکرتے تھے،میں وعدہ کرتاہوں کہ حضرت کاخواب وکام پورا کرنے کی کوشش کروں گا،مولانا محفوظ الرحمن فاروقی اورنگ آباد نے کہاکہ حضرت صاحب کشف بزرگ تھے، ان کے بے شمار احسانات مجھ پر اورہمارے دیار پر ہے۔
اس تعزیتی نشست کا آغازمولاناعبداللہ انس معاون قاضی دارالقضاء کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مولانامفتی محمدسہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے اس تعزیتی نشست کی نظامت انجام دی۔مولانا محمد شمیم اکرم رحمانی نے آقائے دوجہاں کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا،ساتھ ہی حضرت امیر شریعت ؒ پر منظوم کلام ۔ آخر میں یہ نشست صدر اجلاس مولانامحمد فیصل رحمانی کی رقت آمیز دعاپر اختتام پذیر ہوئی۔ اس تعزیتی نشست میں مولانا احمد حسین قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ ،مولانانصیرالدین مظاہری، مولاناصابرحسین قاسمی، مولانا ارشد رحمانی آفس سکریٹری امارت شرعیہ،مولانامفتی وصی احمد قاسمی،مولانامفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی،مولاناسہیل اختر قاسمی، مولاناقمر انیس قاسمی،مرزا حسین بیگ ،مولاناشاہ نواز عالم مظاہری ،مولاناامام الدین قاسمی ، قاری مجیب الرحمن قاسمی، مولانامفتی احتکام الحق قاسمی، مولانااسعداللہ قاسمی،مولانامجیب الرحمن دربھنگوی، مولانامرسل احمد قاسمی ،مولانانورالحق رحمانی، مولاناضیاء الاسلام قاسمی،مولاناآفتاب عالم قاسمی کے علاوہ دیگر ذمہ وکارکنان امارت شرعیہ واسپتال اورٹیکنکل ،المعہدالعالی ،دارالعلوم الاسلامیہ نے شرکت کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN