کابل : (ایجنسی)
طالبان کے ذریعہ اب افغانستان میں مستحکم حکومت بنانے کی تیاریاں زوروں پر ہے ،لائحہ عمل بنائے جارہے ہیں ۔ اس درمیان کچھ ممالک طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان میں تعمیراتی وفلاحی کاموں کے لیے معاہدہ کرر ہے۔ اس ضمن میں ترکی اور طالبان کےدرمیان کچھ معاہدے ہوئے ،اس کےاہم نکات یہ ہیں ۔
ایک یہ کہ ترکی طالبان کو ایک جائزحکومت تسلیم کرےگا۔نمبر دو ترکی؍قطر مل کر کابل ایئرپورٹ چلائیں گے۔ تین انقرہ ایک نجی فرم کےذریعے ہوائی اڈے کی سیکورٹی فراہم کرےگا۔ نمبر چار ترک کمانڈوز سادہ کپڑوں میں خدمات انجام دیں گے اور ہوائی اڈے کےاطراف سےباہر نہیں نکلیں گے۔











