قاہرہ:
ترک صدر رجب طیب اردگان امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر طیب اردگان اور جو بائیڈن کے درمیان یہ ملاقات شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 14 جون کو ہوگی۔
طیب اردگان نے ترک صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا’’میں سوال کروں گا کہ ہمارے تعلقات کیوں اتنے کشیدہ ہوگئے ہیں؟‘‘
انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی ترکی اور امریکہ کے تعلقات اتنے تناؤ کا شکار نہیں ہوئے تھے۔










