لکھنؤ : (ایجنسی)
وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں دو افراد کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش پولیس نے بتایا ہے کہ جمعہ کو اس سلسلے میں ضلع بلیا کے بانس ڈیہہ روڈ تھانے کے انچارج منٹو رام کی شکایت پر شیر (بڑکی سیریا) نامی گاؤں کے پرکاش ورما اور رمیش یادو کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے ۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعرات کو ٹوئٹر ، فیس بک اور وہاٹس ایپ جیسی سوشل سائٹس پر وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ۔









