اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اردو صحافت کے دو سو سال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
اردو صحافت کے دو سو سال
352
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

اردو ہندوستان کی زبانہے ،یہ یہیں وجود میں آئی ،یہیں پلی بڑھی اور آج بین الاقوامی زبان کی حیثیت سے اس کی شناخت ہے ،یہ گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار ہے ، ملک کے بسنے والے اس کو بولتے ہیں اور اس کی چاشنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، اس زبان نے ہر صنف میں ترقی کی ہے ، نثر اور شاعری میں ملک و ملت کی تہذیب و ثقافت کا بڑا سرمایہ محفوظ ہے، غزل ،قصیدہ ،مرثیہ وغیرہ اصناف شاعری کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے، آج بھی مشاعروں میں غزل پر واہ واہ کے نعرے بلند ہوتے ہیں ، پوری دنیا میں غزل کی محفلیں سجتی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان میں شرکت کرتے ہیں ، ان ہی اصناف میں سے ایک صنف صحافت بھی ہے ، اردو صحافت کو دو سو سال مکمل ہوئے۔

اس موقع ہر جگہ تقریبات صدی منعقد کی جا رہی ہیں ، اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے اور تقریبات صدی کے انعقاد پر بہت بہت مبارکباد ، اردو صحافت نے ملک میں زبان ،تہذیب اور ثقافت سے لوگوں کو باخبر کرنے اور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، تحریک آزادی میں اردو صحافت کا اہم رول رہا ہے ،اردو اخبار و رسائل کو انگریز حکومت کے ذریعہ عتاب کا شکار ہونا پڑا ، بہت سے صحافیوں کو قید و بند کی سزا بھی جھیلنی پڑی، آزادی کی تحریک کو تیز کرنے میں اردو صحافت کا بھی اہم رول رہا ہے۔

اس موقع پر تحریک آزادی میں شریک ہونے والے اور قربانیاں پیش کرنے والے صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور کیا جائے گا ، اس طرح صدی تقریبات کا انعقاد کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ، خبر کے مطابق اردو صحافت کی دو صدی کا محاسبہ بھی کیا جائے گا ، یہ بڑی اچھی بات ہے، محاسبہ سے اپنی کمی کا پتہ بھی چلتا ہے اور آگے بڑھنے کے لئے راستے بھی ہموار ہوتے ہیں ، مجموعی طور پر صحافت کا مطالعہ کیا جائے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ صحافت نے وقت کے تیور کا مقابلہ کیا ہے ، کبھی بھی وقت کے تیور کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا ،آگ اور خون میں گھس کر رپورٹنگ کی ،کبھی نہیں دیکھا کہ یہ کس کے موافق ہے اور کس کے مخالف ، اردو صحافت نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ۔

بڑے کارنامے انجام دیئے ، اردو صحافت سے منسلک حضرات نے کبھی کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ، باطل طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، معتوب بھی ہوئے ،مگر عتاب کی پروا نہیں کی ،مگر افسوس کی بات ہے کہ مجموعی طور پر صحافت کا معیار ماضی کے مقابلہ میں بہت گرا ہے، اب تو صحافت کو بھی غلط رنگ میں رنگنے کی شروعات ہوگئی ہے ، چاپلوسی میں پر کر وقت سے مقابلہ کے بجائے وقت کے ساتھ چلنے کی روایت شروع ہوگئی ہے، اس رنگ میں بہت سے صحافی رنگ گئے ہیں ، مگر اللہ کا شکر ہے کہ اس حالت سے بہت سے صحافی مستثنیٰ ہیں ،وہ صحافت کو صحافت سمجھ کر اپنا کام کر رہے ہیں ، جہاں تک اردو صحافت کی بات ہے تو مجھے تقریباً 50برسوں کا تجربہ ہے ، میں نے محسوس کیا کہ اردو صحافت نے ماضی کے مقابلہ میں وقت کا مقابلہ کم بلکہ وقت کے ساتھ سمجھوتہ زیادہ کیاہے ، آزادی کے بعد سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور یہ آگے بڑھتا جارہا ہے ، بہار کے اردو اخبار اور صحافیوں کی خدمات قابل تحسین رہیں ،مگر میرے محاسبہ کے مطابق موجودہ وقت میں بہار کے اردو اخبار اور صحافت میں دھیرے دھیرے کمی بڑھتی جارہی ہے ، وہ کمی وقت و حالات کے ساتھ سمجھوتہ ہے ،یہ یہاں تک بڑھ گیا ہے کہ صحیح بات کہنے اور لکھنے کے بجائے واقعات کے رخ کو پھیرنا اردو اخبار میں بھی شروع ہوگیا ہے۔

سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ صحیح بات حکومت وقت تک پہنچانا تو دور کی بات ہے حکومت کے غلط بیانات پر واہ واہی اردو صحافت کا شیوہ بنتا جا رہا ہے ، اس موقع کے لئے چاپلوسی کی تعبیر صحیح ہے ،مگر میں نے جان بوجھ کر اس سے احتراز کیا ہے ، میں نے اپنی زندگی میں ایسا وقت نہیں دیکھا کہ موجودہ وقت میں کوئی غلط کو غلط کہنے کے لئے تیار نہیں ہیں ،الا ماشاء اللہ ، جنرل صحافت کا معیار اتنا گرا ہے کہ لوگ جنرل صحافت کو گودی میڈیا کے نام سے پکارنے لگے ہیں ،اگر اردو میڈیا نے اپنے انداز کو نہیں بدلا تو اس کا ڈر ہے کہ کہیں اس پر بھی وہی الزام نہ آجائے ، اس لئے اردو صحافت کے دو سو صدی کے مکمل ہونے پر اپنا محاسبہ اچھی طرح کیا جائے اور اردو صحافت کی آبرو کی حفاظت پر غور و فکر کیا جائے،اللہ تعالی حفاظت فرمائے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN