اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہولوکاسٹ سے انکار کے خلاف جرمن اسرائیلی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
ہولوکاسٹ سے انکار کے خلاف جرمن اسرائیلی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جینوا :(ایجنسی)

اقوام متحدہ کی 193رکنی جنرل اسمبلی نے جرمنی اور اسرائیلی سفراء کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو جمعرات کے روزکسی ووٹنگ کے بغیر ہی منظور کرلیا۔ صرف ایران نے خو د کو اس قرارداد سے الگ رکھا۔ اسمبلی نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ سامیت مخالف آن لائن سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے "سرگرم اقدامات کریں۔”

جرمن سفیر آنٹجے لینڈرٹسے کا کہنا تھا، ’’جنرل اسمبلی ان تاریخی حقائق سے انکار یا ان میں تحریف کے خلاف ایک مضبوط اور واضح پیغام بھیج رہی ہے۔ تاریخی حقائق کو نظر انداز کرنے سے ان غلطیوں کو دہرانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‘‘

جرمن اسرائیلی مشترکہ اپیل

اسرائیل میں جرمن سفیر سوزان واسم ریئنا اور جرمنی میں اسرائیلی سفیر جیریمی اسحاقاروف نے نیویارک میں میٹنگ سے قبل ایک مشترکہ اپیل شائع کی۔

دونوں سفارت کاروں نے اپنی اپیل میں کہا، ’’یہ قرارداد تمام ریاستوں اور سماج کے لیے امید اور امنگ کی علامت ہے تاکہ وہ تنوع اور رواداری کے لیے کھڑے ہوسکیں، مفاہمت کے لیے کوشش کرسکیں اور یہ سمجھ سکیں کہ ہولوکاسٹ کو یاد رکھنا اس لیے ضروری ہے کہ دوبارہ ایسے جرائم کا ارتکاب نہ ہو۔‘‘ان دونوں سفارت کاروں کی اپیل کو جرمن اوراسرائیلی اخبارات نے شائع کیے ہیں۔

دونوں سفیروں کا کہنا تھا کہ ہولوکاسٹ سے انکار متاثرین اور ان کے ورثاء، یہودی عوام اور "دنیا بھر میں پرامن سماج کے لیے بنیادی شرائط نیز پرامن بقائے باہم” پر حملے کے مترادف ہے۔

ہولوکاسٹ سے انکار کا مطلب کیا ہے؟

قرارداد میں ہولوکاسٹ سے انکار کی تشریح میں درج ذیل تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔

ہولوکاسٹ یا اس کے بنیادی عناصر بشمول شرکاء اور نازی جرمنی کے اتحادیوں کی غلطیوں کو یا ہولوکاسٹ کے اثرات کو کم کرنے کی قصداً کوشش۔

باوثوق ذرائع سے ہولوکاسٹ کے متاثرین کی تصدیق شدہ تعداد کے برخلاف اس تعداد کو کم کرکے پیش کرنا۔

یہودیوں پر ہی اپنی نسل کشی کے لیے ذمہ داری کا الزام عائد کرنے کی کوشش کرنا۔

ایسے بیانات دینا جس سے ہولوکاسٹ ایک مثبت تاریخی واقعہ نظر آئے۔

نازی جرمنی کے ذریعہ بنائے اور چلائے جانے والے تعذیبی اور ڈیتھ کیمپوں کے قیام میں ان کی ذمہ داری کو کم کرنے اور اس کے لیے دیگر ملکوں اور نسلی گروپوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کرنا۔

وانزے کانفرنس کیا ہے؟

یہ قرارداد وانزے کانفرنس کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منظور کی گئی، جب نازی رہنماوں نے برلن کی وانزے جھیل کے کنارے ایک پرفضا مقام پر واقع ایک ولا میں یورپ میں گیارہ ملین یہودیوں کے منظم قتل عام کا منصوبہ بنایا تھا۔ سن 1942میں وانزے کانفرنس میں جن امور پر گفتگو کی گئی تھی اس کی تفصیلات آج بھی محفوظ ہیں۔ اور ان سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ نسل کشی کا منصوبہ اسی وقت تیار ہو گیا تھا۔

وانزے کانفرنس میں جن 15 اعلیٰ نازی حکام نے شرکت کی تھی اُن میں سے نصف کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری تھی اور اس طرح یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا اجتماع تھا جس نے ایک معمول کے دفتری انداز میں یہودیوں کو مٹانے کا منصوبہ بنایا۔ کانفرنس کی قیادت نازی سکیورٹی پولیس کا بدنام زمانہ سربراہ ہائڈرش کر رہا تھا۔

اقوام متحدہ کی قرارداد میں سامیت مخالف کی ایک جامع تعریف طے کرنے اور ہولوکاسٹ کے حوالے سے تعلیم اور بیداری پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری پر زور دیا گیا ہے۔

جرمنی ‘ کبھی فراموش نہیں کرے گا

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ وانزے کانفرنس کے 80 برس بعد بھی یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ جرمن سفارت کار کس طرح نازی کیمپوں کے لیے آلہ کار بن گئے۔ انہوں نے کہا، ’’دفتر خارجہ کے جن افسران نے نازی حکومت کے ذریعہ جرائم اور نسل کشی کے اقدامات میں تعاون کے لیے خود کو پیش کیا وہ بھی اس کے لیے ذمہ دار ہیں۔‘‘ انہوں نے ہولوکاسٹ کے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’ہم یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے کہ جرمنی نے ان کے ساتھ کیا کیا تھا۔‘‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 27 جنوری کو ہولوکاسٹ کی یاد کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے۔ اسی دن آؤشوٹش تعذیبی کیمپ کو آزاد کرایا گیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN