نئی دہلی:(ایجنسی)
اقلیتی امور پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر فرنینڈ ڈی ویرینس نے گٹ ہب ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے، جہاں چھیڑ چھاڑ کی گئی تصاویر کو ’نیلامی‘ کے لیے رکھا گیا تھا۔
ویرینس نے کہا کہ ایسے واقعات ہوتے ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔
ویرینس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہندوستان میں اقلیتی مسلم خواتین کو سوشل میڈیا ایپس میں ہراساں کیا جاتا ہے اور انہیں بیچا جاتا ہے، #SulliDeals، جو نفرت انگیز زبان کی ایک شکل ہے، کی مذمت کی جانی چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ اقلیتوں کے تمام انسانی حقوق کو مکمل طور پر اور یکساں طور پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘











