لکھنؤ :
اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما رادھا موہن سنگھ نے اتوار کے روز گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی اور انہیں ایک بند لفافہ سونپا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی سیاست میں قیاس آرائیوں کابازار گرم ہوگیا ہے ۔
حالانکہ رادھا موہن سنگھ نے اسے رسمی ملاقات کہاہے، لیکن بند لفافے میں کیا ہے،یہ سوال لوگوں کو پریشان کررہاہے ۔ سیاسی قیاس آرائیاں اس لئے تیز ہوگئی ہیں کہ اس کے پہلے پردیش بی جے پی کے ساتھ مرکز سے بھیجے گئے
اگرچہ رادھا موہن سنگھ نے اسے باضابطہ میٹنگ قرار دیا ہے ، لیکن لفافے میں کیا ہے اس کا سوال لوگوں کو پریشان کررہا ہے۔ سیاسی قیاس آرائوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے کیونکہ اس سے قبل ، مرکز سے بھیجے گئے سپروائزر کی دو دنوں تک کئی دور کی طویل بات چیت ہوئی تھی ۔
یہ قیاس لگایا جارہاہے کہ سرکار میں کسی طرح کی رد وبدل ہو سکتی ہے یا کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے ۔
گورنر سے تقریباً آدھے گھنٹے کی ملاقات کے بعد باہر آنے رادھاموہن سنگھ نے صحافیوں سے کہاکہ جب سے میں نے ریاستی بی جے پی کاانچارج کا عہدہ سنبھالا ہے، گورنر سے اب تک ملاقات نہیں کی تھی۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی پارٹی کے ریاستی انچارج یا ریاستی صدر کے لئے گورنر سے ملنا ضروری ہے؟ کیا آئین میں اس کی کوئی شق ہے؟
یوگی کی تعریف
یوپی بی جے پی انچارج نے کہا کہ کابینہ میں جو بھی عہدے خالی ہیں ، مناسب وقت آنے پر وزیر اعلیٰ پارٹی سے صلاح ومشورہ کرکے اسے پرکریں گے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے ، رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اچھا کام کررہے ہیں ،تمام ان کا لوہا مانتے ہیں ، کورونا میں انہوں نے بہت ہی اچھام کام کیا ہے ۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اترپردیش حکومت کی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ اور سوتنتر دیو سنگھ یوپی بی جے پی کے صدر کے طور پر کام کرتے رہیں گے ۔
سمجھا جاتا ہے کہ اترپردیش میں جلد ہی کابینہ کی توسیع ہوگی۔ سابق آئی اے ایس اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بھروسہ مند اے کے شرما کو اہم رول دی جاسکتی ہے۔










