مظفر نگر :(ایجنسی)
اتر پردیش میں آج پہلے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں مغرب کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ جاریہے۔ ووٹنگ کی رفتار اب تک سست ہے۔ 9 بجے تک 11 اضلاع میں 7.93 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے،جبکہ 11 بجے تک یہ تعداد 20.03 فیصد تھی۔ دوپہر 1 بجے تک 35.03 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
جن اضلاع میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں شاملی، مظفر نگر، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا اور آگرہ شامل ہیں۔
58 نشستوں پر پولنگ کے لیے 10,853 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 26,027 ہے۔ 58 سیٹوں کے لیے 623 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 23 خواتین ہیں۔ ان 58 سیٹوں پر 2.28 کروڑ ووٹر ہیں۔










