لکھنؤ : (ایجنسی)
اترپردیش کے بستی ضلع کے گورتھانہ علاقے میں نابالغ دلت بچوں کا منھ کالاکرکے انہیں گاؤں میں گھمانے کامعاملے سامنے آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنچایت کے حکم پر ایسا کیاگیا ۔
اطلاع کے مطابق دونوں بچے نابالغ تھے اور مبینہ طور پر ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے ۔ جس کا پتہ گاؤں والوں کو چلا اوراس کےبعد دونوں نابالغوں کےچہرے پر سیاہی پوتی گئی، انہیں چپلوں کی مالا پہنا کر پورے گاؤں میں گھماکر ان کی ویڈیو وائرل کی گئی ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ گور پولیس نے مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گاؤں سے گرفتار کر لیا ہے۔
بستی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں نابالغ بچے دلت برادری سے آتے ہیں اور بچوں کے چہرے پر سیاہی لگا کر گاؤں میں گھمانے کا واقعہ کو انجام ان کے ہی برادری کے لوگوں کے ذریعہ پنچایت کےحکم پر دیاگیا ۔
بستی پولیس نے بتایا کہ گور تھانہ علاقہ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور کئی نامعلوم افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد باقیوں کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ گاؤں میں پولیس فورس بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ گاؤں میں امن و امان خراب نہ ہو۔










