اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کا کابل حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلا ک کردینے کا دعویٰ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکہ کا کابل حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلا ک کردینے کا دعویٰ
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پینٹاگون: (ایجنسی)

امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر خودکش حملے کے ذمہ دار داعش(خراسان) سے انتقام لینے کے امریکی صدر جو بائیڈن کے عزم پر 48 گھنٹے کے اندر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکی فوج نے ہفتے کے روز ڈرون حملہ کرکے حملے کے ‘منصوبہ ساز‘ کو ہلا ک کردیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے ایک بیان میں کہا،” ڈرون حملہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کیا گیا اور ابتدائی اشارے ہیں کہ ہم نے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،’’ ہم جانتے ہیں کہ اس حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس حملے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے حملے کے ذمہ داروں سے انتقام لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا،” جن لوگوں نے یہ حملہ کیا اورجو امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، یہ جان لیں کہ ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔ ہم تمہارا پیچھا کریں گے اور تمہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘

امریکی وزارت دفاع کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر بائیڈن نے ڈرون حملے کی اجازت دی اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے حکم پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔

مزید حملوں کا خدشہ


امریکی فوج نے جس تیزرفتاری سے انتقامی کارروائی کی ہے اس سے اس کی داعش پر قریبی نگاہ اور دنیا کے کسی بھی دور دراز علاقے میں انتہاپسندوں کو نشانہ بنانے کے برسوں کے تجربہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ لیکن اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ وہ صرف ایک حد تک ہی انتہاپسندوں کے خطرات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ انتہاپسند زیادہ آزادی سے اپنی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف میجر جنرل ہانک ٹیلرنے کہا،”وہاں (افغانستان میں) ہمارے پا س ابھی کئی متبادل موجود ہیں۔‘‘ قبل ازیں جمعے کے روز صدر جو بائیڈن کو بتایا تھا گیا کہ افغانستان سے اگلے چند دنوں میں انخلا کے دوران مزید ہلاکت خیز حملے ہوسکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جان ساکی نے بتایا کہ بائیڈن کی قومی سلامتی ٹیم نے تشویش ناک صورت حال کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا،” صدر اور نائب صدر کو بتایا گیا ہے کہ کابل میں اور بھی دہشت گردانہ حملے ہوسکتے ہیں۔ تاہم کابل ہوائی اڈے پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔‘‘

جمعے کی رات دیر گئے امریکی محکمہ خارجہ نے امریکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کابل ہوائی اڈے کے دروازوں سے دور رہے ہیں۔

کابل ہوائی اڈے پر حملے کی مزید تفصیلات

جمعرات کے روز کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے خود کش حملے کی کچھ نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پینٹاگون نے کہا کہ کابل ہوائی اڈے پر خود کش حملہ دو افراد نے نہیں بلکہ ایک شخص نے کیا تھا۔ یہ حملہ ایبے گیٹ کے پاس ہوا تھا جس کے بعد گولیاں چلی تھیں۔

پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف میجر جنرل ہانک ٹیلر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ دوسرا حملہ بارن ہوٹل کے پاس ہوا تھا لیکن یہ بات غلط ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا،” یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اس طرح کے بہت مختلف نوعیت کے واقعات میں بعض اوقات غلط رپورٹنگ یا کسی اور وجہ سے الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔‘‘

ایک امریکی افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آور نے اپنے جسم سے تقریباً 25 پاؤنڈ دھماکہ خیز مادہ باندھ رکھا تھا۔ حالانکہ خودکش بمبار بالعموم پانچ سے دس پاؤنڈ دھماکہ خیز مادہ لے کر چلتے ہیں۔

اس دوران امریکی طیارے افغانستان سے لوگوں کے انخلا میں مسلسل مصروف ہیں۔ کابل پر 14 اگست کو طالبان کے قبضہ کرنے کے بعد سے جمعے کے روز تک تقریباً ایک لاکھ نو ہزار لوگوں کو جنگ زدہ ملک سے نکالا جاچکا ہے۔ کابل کا ہوائی اڈہ اب بھی امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے کہا ہے کہ 31 اگست کے بعد افغانستان سے کسی کے انخلا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN