نیویارک : (ایجنسی)
امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہاکہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران ہزاروں افراد خفیہ، بے حساب ڈرون حملوں میں مارے گئے ہیں۔ ہمیں اس میں ملوث کسی بھی شخص کے احتساب کا مطالبہ کرنا چاہیے اور ڈرون پروگرام کی مکمل انکوائری کرنی چاہیے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سڑک پر پروپین ٹینک کے باعث دھماکہ ہوا تھا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں نے بتایا تھا کہ ان افراد نے افغانستان چھوڑ کر امریکہ جانے کی درخواست دی ہوئی تھی اور وہ ایئرپورٹ پر بلائے جانے کے لیے ٹیلی فون کال کے منتظر تھے۔









