اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکا یروشلم میں قونصل خانہ دوبارہ نہ کھولے، اسرائیلی تنبیہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکا یروشلم میں قونصل خانہ دوبارہ نہ کھولے، اسرائیلی تنبیہ

یروشلم میں امریکی قونصل خانہ

40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب : (ایجنسی)

دوسری طرف فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل تنازعہ فلسطین کے کسی بھی سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتا رہتا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یروشلم میں قونصل خانہ بند کر کے اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ اس شہر میں منتقل کر کے یروشلم پر اسرائیل کے دعوے کی تائید کا اشارہ دیا تھا۔ یروشلم کا امریکی قونصل خانہ روایتی طور پر فلسطینیو ں کے لیے سفارتی رسائی کا مرکز رہا ہے۔

امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے ان متعدد اقدامات میں سے ایک تھا، جنہوں نے فلسطینی رہنماؤں کو ناراض کر دیا تھا۔ فلسطینی مشرقی یروشلم کو مستقبل کی اپنی آزاد ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے فلسطینیوں کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو بحال کرنے اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مئی میں وزیر خارجہ بلِنکن نے اعلان کیا تھا کہ سن 2019 سے بند یروشلم میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولا جائے گا۔

یہ قونصل خانہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع ہے اور ایک خود مختار دفتر کے طورپر طویل عرصے تک کام کرتا رہا ہے۔ یہ دفتر فلسطینیوں کے سفارتی تعلقات کے امور کو بھی دیکھتا ہے۔

’یہ اچھا آئیڈیا نہیں‘

یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو دوبار ہ کھولنے کے حوالے سے جب اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیڈ سے پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا، ”میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک خراب آئیڈیا ہے۔ یروشلم اسرائیل اور صرف اسرائیل کا خود مختار دارالحکومت ہے۔ اس لیے ہم نہیں سمجھتے کہ (قونصل خانہ کھولنے کا) یہ کوئی اچھا آئیڈیا ہے۔‘‘

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ (بائیڈن) انتظامیہ اسے بالکل مختلف نظریے سے دیکھتی ہے۔ لیکن چونکہ یہ قدم اسرائیل میں اٹھایا جا رہا ہے، اس لیے ہمیں یقین ہے کہ وہ ہماری بات کو نہایت سنجیدگی اور غور سے سنیں گے۔”

تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے ایک سینیئر رہنما واصل ابو یوسف نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت حسب توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”وہ حالات کو جوں کا توں رکھنا چاہتے ہیں اور کسی بھی سیاسی حل کو روک دینا چاہتے ہیں۔‘‘

امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان سے جب اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا، توانہوں نے کہا، ”وزیر خارجہ بلِنکن نے مئی میں ہی اعلان کر دیا تھاکہ امریکا یروشلم میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی سمت بڑھ رہا ہے۔ فی الحال ہمارے پاس اس سے زیادہ کوئی معلومات نہیں ہیں۔‘‘

بینیٹ حکومت کو عدم استحکام کا خطرہ

اسرائیل پورے یروشلم کو اپنا غیر منقسم دارالحکومت قرار دیتا ہے تاہم بین الاقوامی برادری اس اسرائیلی دعوے کو تسلیم نہیں کرتی۔ اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران مغربی کنارے اور غزہ پٹی کے ساتھ ساتھ یروشلم کے مشرقی علاقے پر بھی قبضہ کر لیا تھا اور تب سے یہ علاقے اس کے قبضے میں ہیں۔

قوم پرست وزیر اعظم نفتالی بینیٹ فلسطینی ریاست کے قیام کے شدید مخالف ہیں۔ وزیر خارجہ لیپیڈ نے کہا ہے کہ قونصل خانہ دوبارہ کھولنے سے بینیٹ حکومت غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔ بینیٹ نے ایک عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکی جگہ جون میں مخلوط ملکی حکومت کی قیادت سنبھالی تھی۔

یروشلم سے بے دخلی: فلسطینیوں نے اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

یائر لیپیڈ نے کہا، ”اس وقت ہماری حکومت کا ڈھانچہ بہت نازک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ (قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ) حکومت کو غیر مستحکم بنا سکتا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ امریکی انتظامیہ ایسا کچھ ہونے دے گی۔‘‘

لیپیڈ کے مطابق، ’’دو ریاستی حل پر میرا بھی پختہ یقین ہے … لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ موجودہ حالات اس کے لیے سازگار نہیں ہیں۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN