اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کی دھمکی،ایران پر حملہ کیا جاسکتا ہے!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
امریکہ کی دھمکی،ایران پر حملہ کیا جاسکتا ہے!
18
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک : (ایجنسی)

امریکہ اور اسرائیل نے 13 اکتوبر بدھ کے روز ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران تاریخی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں نیک نیتی سے واپس نہیں آیا تو پھر وہ اس معاملے پر ایران سے نمٹنے کے لیے مزید ممکنہ طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں سے سہ رخی بات چیت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران اس معاہدے میں امریکی شمولیت کے بعد بھی اس پر دوبارہ عمل کرنے کی پیشکش کو مسترد کرتا ہے تو میز پر، ’دوسرے متبادل بھی موجود ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا،’ہم ایران کی طرف سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر متبادل پر غور کریں گے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسے معاملات کے لیے سفارت کاری سب سے موثر طریقہ کار ہے۔ تاہم ہم اب تک ایسا کچھ نہیں دیکھ رہے جس سے یہ محسوس ہو کہ ایران ایسا کرنے کے لیے آمادہ ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق ممکنہ غیر سفارتی اقدامات میں فوجی طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں یا پھر خفیہ فوجی کارروائی جیسے متبادل بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید نے ایران کو کھل کر عسکری کارروائی کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا،’ایسے مواقع ہوتے ہیں جب ممالک کے لیے دنیا کو برائی سے بچانے کے لیے طاقت کا استعمال ضروری ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی دہشت گرد حکومت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے جا رہا ہے تو ہمیں اس کے خلا ف ضرور کارروائی کرنی چاہیے۔‘

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا، ’اسرائیل کسی بھی وقت کسی بھی طرح سے کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ صرف ہمارا حق ہی نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے۔‘

ایران، امریکا اور جرمنی سمیت بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 میں ایک جوہری معاہدے طے پا یا تھا۔ یہ معاہدہ ایک مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) کے نام سے معروف ہے، جس میں جوہری پروگرام کو محدود رکھنے کے بدلے میں ایران کو اقتصادی مراعات کا وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکا، روس، چین، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ایران اس معاہدے کے فریقین تھے۔

اس کی شرائط کے تحت، ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے بعض ان سرگرمیوں کو بند کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے متعلق مغربی ممالک کو یہ خدشہ ہے کہ ان کی مدد سے جوہری ہتھیار بنائے جا سکتے ہیں۔

ایران نے اس معاہدے کے تحت جوہری توانائی کے عالمی نگران ادارے کے حکام کو اپنی جوہری تنصیبات تک معائنے کے لیے رسائی کی بھی اجازت دی تھی اور اس کے بدلے میں امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم امریکا میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی یہ معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔

صدر ٹرمپ نے سن 2018 میں یکطرفہ طور پر امریکا کو اس معاہدے سے الگ کر لیا اور ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں نافذ کر دیں۔ رد عمل میں ایران نے بھی اس معاہدے پر عمل ترک کر دیا اور اس کی خلاف ورزی شروع کر دی۔

اسرائیل اس معاہدے کا حصہ نہیں تھا جو سابق صدر اوباما کی انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے طے کیا تھا۔ اسرائیل اس کی مخالفت بھی کرتا رہا ہے۔ ایران نے اس معاہدے میں واپسی کی بات کہی ہے اور اس کے لیے بات چیت شروع کرنے کا بھی اشارہ دیا تاہم ابھی تک کوئی وقت مقرر نہیں ہوا ہے۔

ایران کا ابتدا سے یہی موقف رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے مطابق وہ جوہری توانائی حاصل کرنے کے مقصد سے اس پر کام کر رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN