اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مملکت خدادادپاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین پامالی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
مملکت خدادادپاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی سنگین پامالی
121
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

( نوٹ پڑوسی ملک پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مگر وہاں اسلام کے نفاذ کے علاوہ سب کچھ ہے ہر وہ برائی جس کا کسی بھی معاشرہ میں تصور کیا جاسکتا ہے۔ وہ تو اپنے ملک کی مٹھی بھر اقلیت کے حقوق کا بھی تحفظ کرنے میں ناکام رہا ہے‌۔ یہ پروپیگنڈہ نہیں برہنہ حقیقت ہے ۔پاکستان کے معروف اخبار جنگ میں آئینہ دکھانے والی یہ تحریر شائع ہوئی ہے،قارئین کی معلومات کی غرض سے یہ تحریر شائع کی جارہی ہے تاکہ تصویر کا ہر رخ دیکھ سکیں: ادارہ)

ایوب ملک

پچھلے دنوں رحیم یار خان میں جنونیوں کے ایک ہجوم نے ایک قدیم مندر پر حملہ کر کے مندر کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جب اس واقعہ کا نوٹس لیا تو فوری طور پر وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم اس واقعے کی مذمت کرنے لگے اور اس کے ساتھ ساتھ بادشاہی مسجد کے امام نے رحیم یار خان جا کر ہندو برادری سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔اس سے پہلے انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر سی پی بار بارہندوئوں کے حالات زندگی کے بارے میں رپورٹیں شائع کرتی رہی ہے ۔

ان رپورٹس میں یہ شکایت بار بار منظر عام پر لائی گئی کہ علاقے کے جاگیردار اور بااثر افرادانکی کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ مسلسل خوف و ہراس کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اقلیتوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک صرف وسیب تک محدود نہیں بلکہ چند سال پہلے کرک کے علاقے میں ایک مندر کو بھی کئی سال تک بند رکھا گیا اورجب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اسکی مرمت کروا کر اسے بحال کیا گیا تو ایک جنونی ہجوم نے پھر اس پر حملہ کر دیا۔ ایسی ہی ایک صورتحال چکوال کے ایک مندر کے ساتھ بھی پیش آئی۔ سندھ میں مندروں پر حملوں کی خبریں عام ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اقلیتی رہنما کہتے ہیں کہ انکی لڑکیوں کی زبردستی شادی اور مذہب کی تبدیلی کروائی جاتی ہے۔

پاکستان کی 74سالہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ پاکستان میں برسراقتدار حکومتوں نے اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کبھی کوئی سنجیدہ پالیسی نہیں بنائی بلکہ وقت گزارنے کیلئے بیان بازی کی ۔جس کے نتیجے میں ان اقلیتوں پر حملوں اور انکی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد یہ بات ریاستی دانشوروں کو واضح کر دینی چاہئے تھی کہ تحریک پاکستان جن بنیادوں اور نظریات پر چلائی گئی تھی انکی ضرورت پاکستان کی تشکیل کے بعد نہیں رہی تھی کیونکہ پاکستان میں ہر مذہب ، ذات، فرقہ اور مختلف قوموں اور نسلوں کے لوگ آباد ہیں، جس کا اظہارقائد اعظم نے اپنی 11اگست 1947ء کی تقریر میں واضح کر دیا تھا۔بلکہ انہوں نے ابتدائی دور میں ہی کوشش کی کہ بیوروکریسی ، فوج اور دوسرے اداروں میں اقلیتوں کو مساوی بنیادوں پر شریک کیا جائے اور اسی بنیاد پر انہوں نے اپنی پہلی کابینہ میں اقلیتوں کے اراکین کومناسب وزارتیں بھی تجویز کیں کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک واضح موقف تھا کہ ایک قوم کی تشکیل اسی وقت ہو سکتی ہے کہ جب اس قوم کے ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔تاریخ گواہ ہے کہ جن معاشروں میں قومی ریاست کے وجود میں آنے کے بعد جب بھی ایک قوم بنی ہے ، تو وہاں لازمی طور پر معاشرے کی بکھری ہوئی قوتیں ایک جگہ جمع ہو گئیں اور یوں اسکے نتیجے میں ملکوں نے ترقی کی لیکن جن ملکوں میں اکثریت ، اقلیت کو انکے حقوق دے کر ایک قوم میں شامل نہ کر سکی، وہاں یہ قومیں آج بھی زوال پذیر ہیں ۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی نے S.M.C No.1 of 2014کے سوموٹو کیس میں اقلیتوں کے معاملات میں ایک معرکۃالآرا فیصلہ دیا تھا جس پرکافی سال گزرنے کے بعد بھی حکمران عمل پیرا نہ ہو پائے ۔اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو اس وقت بڑی حیرانی ہوئی (جس کا ذکر فیصلے کے صفحہ نمبر 13پر درج ہے) کہ جب فاضل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ ا قلیتی عبادت گاہوں کی بے حرمتی تعزیرات پاکستان کے تحت نہ تو بے حرمتی ہے اور نہ ہی ایک جرم ہے لیکن جب عدالت نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295کے بارے میں سوال کیا تو فاضل ایڈوکیٹ جنرل کو یہ بات ماننا پڑی کہ عبادت گاہوں کی بے حرمتی چاہے غیر مسلموں کی ہی کیوں نہ ہو، تعزیرات پاکستان کے تحت ایک جرم ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ حکمران طبقے میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی کاشدید فقدان ہے۔

اس فیصلے میںکہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے متعلق تمام شقوں میں سے آرٹیکل 20کو مثالی اہمیت حاصل ہے اور یہ کہ اس شق کا باریکی سے مطالعہ کریں تو پتا چلتا ہے کہ مذہب پر عمل کی آزادی اور مذہبی اداروں کے انتظام کے بارے میں یہ شق کثیر الجہتی معانی متعارف کرواتی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وفاقی حکومت مذہبی رواداری کے قیام کیلئے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کرے ، ایسا نصاب تشکیل دے جو مذہبی اور سماجی رواداری کی ثقافت کو فروغ دے اور جو اقوام متحدہ کی 1981کی قرارداد برائے خاتمہ عدم برداشت اور تعصب سے استفادہ کرے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کا تدارک کرے ، قومی کونسل برائے اقلیتی حقوق کو اس طرح تشکیل دیا جائے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی سفارشات مرتب کرے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ اور تربیت یافتہ مخصوص پولیس فورس تشکیل دی جائے اور اقلیتوں کے کوٹے کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ سابق آئی جی شعیب سڈل کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن نے بھی اسی فیصلے کی روح کے مطابق سفارشات مرتب کیں لیکن وہ بھی اربابِ اختیار کو اقلیتوں کو تحفظ دینے پر مائل نہ کر سکیں۔ ان حالات میں ضروری ہےکہ جسٹس تصدق جیلانی کے اس فیصلے کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے اس پر عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور ایسے قوانین بنائے جائیں جن سے اقلیتوں کو دائمی تحفظ حاصل ہو تاکہ پاکستان بھی اکیسویں صدی میں دوسری قوموں کی طرح ایک قوم بن کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN