اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دیوبند میں پر امن طریقہ سے ووٹنگ اختتام پذیر

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دیوبند میں پر امن طریقہ سے ووٹنگ اختتام پذیر
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

آج دوسرے مرحلہ کے تحت ضلع سہارنپور میں ہوئی ووٹنگ پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوگئی، حالانکہ ضلع کچھ مقامات پر معمولی واقعات پیش آئے اور کہیں مشینوں میں خرابی کی بھی شکایت آئی لیکن دیوبند میں سبھی بوتھوں پرووٹنگ پر امن طریقہ سے شام چھ بجے اختتام پذیر ہوگئی اور لوگوںنے خوب جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کااستعمال کیا۔ دیوبند اسمبلی حلقہ میں آج صبح سات بجے 177؍ پولنگ مراکز پر بنے تقریباً چار سو بوتھوں پر ووٹنگ پر امن طریقہ سے شروع ہوئی اور صبح سے ہی طویل قطاریں اور ووٹروں کا جوش و جذبہ یہاںدیکھنے کو ملا۔دیوبند اسمبلی حلقہ میں صبح نو بجے تک تیرہ فیصد،گیارہ بجے تک 32؍ فیصدی، ایک بجے تک 44؍ فیصدی،تین بجے تک 57؍ فیصد اور پانچ بجے تک 65؍ فیصدی ووٹنگ ہوئی۔

آج ووٹنگ کے دوران ووٹروں نے خوب جوش و خروش کے ساتھ اپنی اپنی پسند کے امیدواروں کوووٹ ڈالے۔الیکشن کمیشن کی جانب یہاں سخت انتظامات کئے گئے تھے اور بھاری پولیس فورس کو تعینات کیاگیا تھا،دیوبند میں تین زونل مجسٹریٹ، بیس سیکٹر مجسٹریٹ کے علاوہ انتظامیہ عملہ نے پوری مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو انجام دیا،جس کے سبب الیکشن پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوگیا،حالانکہ دیوبند کے سرکاری ڈگری کالج میں سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہوئی نونک جھونک کے سبب پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا ،جس میںایس پی کارکن تنظیم خان زخمی ہوگئے۔ ساتھ ہی پولنگ مراکز پر افسران اور پولیس کی سختی بھی دیکھنے کو ملی،جہاں لوگوں کے موبائل فون اندر لے جانے پر سختی تھی وہیں بوتھوںپر بنائے گئے سیلفی مراکز کو لیکر لوگ تبصرے کرتے نظر آئے، اتنا ہی نہیںبلکہ کئی مقامات پر میڈیا اہلکاروںکو بھی پولنگ مراکز کے اندر نہیں جانے دیاگیا۔ حالانکہ شام چھ بجے تک ووٹنگ پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوجانے پر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہر کے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے، کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے کارکنان میں بھی نرمی گرمی یہاں دیکھنے کو مل رہی تھی ،اب یہاں ہار جیت کی بحث کا دور شروع ہوگیاہے،حالانکہ فائنل نتائج کے لئے 10؍ مارچ تک کا انتظار کرناہوگا۔

دیوبند اسمبلی سیٹ پر جہاں مسلمانوں میںایس پی کا رجحان نظر آیا وہیں بی جے پی اور بی ایس پی کواس فکس ووٹ ملتا دکھائی دیا ۔ ووٹنگ کے دوران سامنے آئے رجحان سے ایک بات صاف ہوگئی ہے کہ دیوبند اسمبلی حلقہ پر ہار جیت کا فرق بہت زیادہ نہیں ہوگا اور بہت معمولی فرق سے یہاں ہار جیت کی قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں،مقابلہ بی جے پی اور ایس پی کے درمیان دکھ رہاہے، لیکن معمولی الٹ پھیر میں بی ایس پی کی قسمت چمکنے سے انکار نہیںکیاجاسکتا۔

پاکستان کی بیٹی نے کیاہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط

ادھر دیوبند میں پاکستان کی بیٹی اور ہندوستان میں بہوبن کر آئی خاتون نے پہلی مرتبہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔پاکستان کی بیٹی اور ہندوستان کی بہو بنی شمیم پروین زوجہ اسلم خاں ساکن محلہ قلعہ دیوبند پچیس سال پہلے شادی کر کے دیوبند آئی تھی، اب اْنہیں ہندوستان کی باقاعدہ شہریت ملی ہے ،جس کے بعد قریب 25 سال کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے اسلامیہ انٹر کالج دیوبند میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے میں نے پہلا ووٹ ڈالا ہے، مجھے بہت خوشی ہے، میں نے تعلیم ،صحت اور ترقی کے نام پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN