اردو
हिन्दी
جون 14, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وحدۃ الظل: غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حفاظت پر مامور حماس کا پراسرار دستہ،(وارننگ!کمزور دل والے یہ اسٹوری نہ پڑھیں)

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
280
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سیاح نقاب، ہُڈی اور ٹراؤزر زیب تن کیے ایک شخص غزہ میں حماس کے القسام بریگیڈ کے دیگر جنگجوؤں کے ہجوم میں موجود ہے لیکن ایک مرتبہ دیکھنے پر شاید یہ آپ کی توجہ حاصل نہ کر پائے۔
یہ شخص کسی بھی موقع پر اپنا چہرہ عیاں نہیں کرتا، لیکن اسرائیلی یرغمالی خواتین میں سے ایک گاڑی سے اترتے ہوئے اسے تھپکی دیتی ہیں اور پھر ایک سائے کی طرح یہ شخص بھی یہاں سے غائب ہو جاتا ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوران حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کی کوریج سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔اس دوران جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ایک پراسرار شخص کی موجودگی کو آغاز میں تو لوگوں کی جانب سے نظر انداز کیا گیا تھا کیونکہ تمام توجہ یرغمالی خواتین اور القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں پر تھی، لیکن پھر یرغمالی خاتون کی گاڑی سے اترتے ہوئے اس شخص کو دی گئی تھپکی نے لوگوں کی توجہ اس پر مبذول کی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شخص حماس کے القسام بریگیڈ کے انتہائی پراسرار اور خفیہ یونٹ ’وحدۃ الظل‘ یا ’شیڈو یونٹ‘ کا حصہ ہے جو یرغمالیوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔
پندرہ ماہ کی جنگ جس میں اسرائیل نے غزہ پر زمینی کارروائی کے علاوہ ان گنت فضائی حملے بھی کیے اس کے باوجود یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ حماس کے اس پراسرار یونٹ نے یرغمالیوں کو کیسے اور کہاں رکھا، تاحال اس حوالے سے تو معلومات موجود نہیں ہیں، لیکن یرغمالیوں کو اس دوران محفوظ رکھنے اور اب ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے پر اکثر ماہرین اس یونٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
لیکن یہ یونٹ کب بنایا گیا اور یہ حماس کے دیگر جنگجوؤں سے یہ کیسے مختلف ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
**’روشنی سے دور، نظروں سے اوجھل’
اس گروہ کی پراسراریت اس قدر ہے کہ اس کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات موجود نہیں ہیں تاہم حماس کی جانب سے پہلی بار سنہ 2016 میں اس یونٹ کو منظرِ عام پر لایا گیا تھا۔
اس سال حماس کی جانب سے ایک ویڈیو میں ان کا تعارف کروایا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ یونٹ یرغمالیوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے مخصوص کیا گیا ہے اور اس وقت اس کی سربراہی حماس رہنما محمد الضیف کر رہے تھے جن کے بارے میں اسرائیل کی جانب سے گذشتہ برس یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ یونٹ سنہ 2006 میں اسرائیلی فوجی جیلاد شالیت کو حماس کی جانب سے اغوا کیے جانے کے بعد بنایا گیا تھا۔ شالیت کو سنہ 2011 میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کر دیا گیا تھا۔
سنہ 2016 میں جاری کردہ ویڈیو میں شیڈو یونٹس کی ذمہ داریاں بھی بتائی گئی ہیں جن میں یرغمالیوں کو دشمن سے محفوظ رکھنا، انھیں پوشیدہ رکھنا اور ان کی موجودگی کی جگہ کے بارے میں دشمن کو علم نہ ہونے دینے شامل ہے۔ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یونٹ کی جانب سے ’یرغمالیوں کو باعزت طریقے سے رکھا جاتا ہے جو اسلامی عقائد کے عین مطابق ہوتا ہے اور ان کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں یہ ذہن میں رکھتے ہوئے کہ حماس کے قیدیوں کے ساتھ دشمن کی جانب سے کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔‘ویڈیو میں کہا گیا کہ یونٹ کے اراکین ’روشنی سے دور، نظروں سے اوجھل رہتے ہیں اور جب وہ گھر جاتے ہیں تو اپنے خاندان کے لوگوں کو کبھی کچھ نہیں بتاتے
اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق اس یونٹ میں شامل جنگجو حماس کے دیگر یونٹس سے ہی بھرتی ہوتے ہیں جنھیں سخت فوجی اور نفسیاتی ٹریننگ دی جاتی ہے اور چھپنے اور فوری طور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی صلاحیت ان کو منفرد بناتی ہے۔تاہم اس کے بارے میں اکثر معلومات حماس کی جانب سے جاری اس یونٹ کے حوالے سے کئی سوالوں کے جواب اب بھی موجود نہیں ہیں جن میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کو کہاں اور کس حال میں رکھا گیا اور یہ دنیا کی طاقتور انٹیلیجنس ایجنسی کی نظروں سے اب تک کیسے اوجھل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی میڈیکل کور کے ڈپٹی چیف کرنل ڈاکٹر اوی بانوو کا دعویٰ ہے کہ ’رہا کیے گئے کچھ یرغمالیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کئی ماہ زیر زمین سرنگوں میں گزارے ہیں۔‘ مگر انھوں یہ نہیں بتایا کہ یرغمالیوں پر تشدد یا بدسلوکی کے آثار تھے یا نہیں۔
سرنگوں کے اس نیٹ ورک کے حجم کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے، جسے اسرائیل نے ’غزہ میٹرو‘ کا نام دے رکھا ہے کیونکہ یہ ایک ایسے علاقے کے نیچے پھیلی ہوئی ہیں جو صرف 41 کلومیٹر طویل اور 10 کلومیٹر چوڑا ہے۔اس گروپ کے حوالے سے آزادانہ معلومات تاحال موجود نہیں ہیں کیونکہ حسام بریگیڈ اپنے آپریشنز کو انتہائی خفیہ رکھتا ہے۔ (سورس:بی بی سی)

ٹیگ: GazaGaza genocideHamasHamas leadersIsraelPalestineWahdat al-Zal

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

اسرائیل پر بیلیسٹک میزائلوں کی یلغار،تل ابیب دھواں دھواں،ایران کا اسرائیلی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ،کیا جنگ چھڑگئی؟

14 جون
خبریں

ایران کو ملبہ کا ڈھیر بننے سے پہلے  ڈیل کا موقع،اگلے حملے اور ہلاکت خیز ہوں گے :ٹرمپ کی دھمکی

14 جون
خبریں

    بریکنگ نیوز:ایرانی سپریم لیڈر کے جوہری سائٹ پر حملوں کا بدلہ لینے کے عزم کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل داغے ،IDF کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام ایران سے میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔  ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والے دھماکوں کی اطلاع دی۔

14 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

مئی 20, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

مہا راشٹر پولیس نےفیض احمد فیض کی نظم  ’ہم دیکھیں گے‘  پڑھنے پر تین افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا

مئی 21, 2025

اسرائیل پر بیلیسٹک میزائلوں کی یلغار،تل ابیب دھواں دھواں،ایران کا اسرائیلی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ،کیا جنگ چھڑگئی؟

ایران کو ملبہ کا ڈھیر بننے سے پہلے  ڈیل کا موقع،اگلے حملے اور ہلاکت خیز ہوں گے :ٹرمپ کی دھمکی

    بریکنگ نیوز:ایرانی سپریم لیڈر کے جوہری سائٹ پر حملوں کا بدلہ لینے کے عزم کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل داغے ،IDF کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام ایران سے میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔  ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والے دھماکوں کی اطلاع دی۔

خسرہ 279:بٹلہ ہاؤس انہدام کے نوٹس پر دہلی ہائی کورٹ نے 11 لوگوں کو عبوری  راحت دی ہے۔

جون 13, 2025

حالیہ خبریں

اسرائیل پر بیلیسٹک میزائلوں کی یلغار،تل ابیب دھواں دھواں،ایران کا اسرائیلی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ،کیا جنگ چھڑگئی؟

جون 14, 2025

ایران کو ملبہ کا ڈھیر بننے سے پہلے  ڈیل کا موقع،اگلے حملے اور ہلاکت خیز ہوں گے :ٹرمپ کی دھمکی

جون 14, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN