اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بل: دھوکہ دیں گے یہ بازیگر کھلا!

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
1.6k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ قاسم سید

بظاہر یہ صاف ہوتا جارہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی جماعتوں کو مرکزی حکومت کے کسی ایجنڈے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چاہے وہ ’ون نیشن ون الیکشن ‘ کا ایجنڈا ہو یا یکساں سول کوڈ۔ حتی کہ وقف بورڈ میں ترمیم کے بل پر بھی بی جے پی کے اتحادی اس کی حمایت کریں گے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی بھوکال دکھانے کے بعد سب کا لب و لہجہ  دھیما ہوگیا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان اب کسی بھی ایجنڈے میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے۔ بی جے پی کی طرف سے ان کو دو طرح سے پیغام دیا گیا ہے۔ پہلے خبر آئی کہ ان کی پارٹی کے پانچ میں سے تین ممبران بی جے پی سے رابطے میں ہیں۔ ان کی پارٹی پہلے بھی ٹوٹ چکی ہے۔ پچھلی لوک سبھا میں چھ میں سے پانچ ممبران پارلیمنٹ نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس بار کہا جا رہا تھا کہ چراغ اور ان کے بہنوئی ارون بھارتی کو چھوڑ کر باقی تین بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

کسی طرح یہ معاملہ حل ہوا اور اسی دوران بہار ریاستی بی جے پی صدر دلیپ جیسوال چراغ کے چچا اور سابق مرکزی وزیر پشوپتی پارس کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد  پارس دہلی آئے اور  امت شاہ سے ملاقات کی۔ قابل ذکر ہے کہ چراغ کا اپنے چچا کے ساتھ چھتیس کا آنکڑا  ہے۔ لہذا، بی جے پی نے چراغ کو ان کی مدد کرنے کا اشارہ دے کر دو ٹوک پیغام دے دیا۔ بھر چراغ کی لو دھیمی ہوگئی

اسی طرح بہار میں بی جے پی کی بڑی حلیف جنتا دل (یو) ہے جو پہلے ہی بی جے پی کے پیج  پر ہے۔ پارٹی کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر للن سنگھ نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر وقف بورڈ بل کی حمایت کی۔ پارٹی لائن کے علاوہ آزاد لائن رکھنے والے قومی ترجمان کے سی تیاگی کو  بھی گھر بٹھا دیا اس بات کا اشارہ ہے کہ جے ڈی یو کو اب بی جے پی سے کچھ اختلاف  نہیں،مگر اس نے پارٹی کے بونے مسلم لیڈروں کو وقف بل پر اچھل کود کی اجازت دے دی ہے تاکہ مسلمانوں کو انگیج رکھا جائے۔ نائیڈو کی تشویش مرکز سے مالی مدد لینے اور جگن موہن کو ختم کرنے تک محدود ہے۔

اسی لیے بی جے پی اپنے تمام ایجنڈے کو بہت آسانی سے نافذ کر دے گی۔ بیک وقت تین ایجنڈوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ بہت جلد مردم شماری شروع ہونے جا رہی ہے۔  یہ طے ہے کہ مردم شماری کے ساتھ حد بندی کا کام شروع ہو جائے  اس کے ساتھ ہی  کووند کمیٹی کی طرف سے ‘ون نیشن ون الیکشن ‘ کے لیے دی گئی تجاویزپر عمل ہوگا کابینہ نے اسے پاس کردیا سرمائے اجلاس میں بل پیش ہوگا نیتیش،نائیڈو اس کی حمایت کرچکے ہیں ۔

مرکزی حکومت کا دوسرا ایجنڈا وقف بورڈ بل ہے جس پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں غور کیا جا رہا ہے اوراب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق  کسی اتحادی پارٹی کے ممبر نے وہاں تاحال کوئی سوال نہیں اٹھایا ہے۔ اس لیے کچھ ترامیم کے ساتھ وہ بھی اگلے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔ جبکہ اپوزیشن ممبران کا بھی کوئی سنجیدہ رول سامنے نہیں آیا ہے جہاں تک یکساں سول کوڈ کا تعلق ہے، اس کا وقت مرکزی حکومت کو طے کرنا ہے۔ زیادہ سے زیادہ سیاسی فوائد کے مطابق بی جے پی اپنا وقت طے کرے گی اور ہمیشہ کی طرح اس کے اتحادی تھوڑا سا شور مچاکر  خاموش ہو جائیں گے ان کی حکمت عملی یہ ہے کہ صیاد خوش رہے اور باغباں بھی ،باہر شور مچائیں گے اور جہاں قانون سازی کا عمل ہوتا ہے یعنی کیبنیٹ جو کسی قانون کا مسودہ پیش کرتی ہے سرکاری اسکیمیں اور منصوبے  نافذ کرنے کی منظوری دی جاتی ہے اور پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے وہاں سرکار کے ساتھ ہوتے ہیں ۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ وقف بل سے اتحادی جماعتوں کا نقصان کیا ہے ۔اور وہ کیون اس کی مخالفت کریں ٹی ڈی پی یہ احسان جتاتے نہیں تھکتی کہ ہم نے اسے جے پی سی میں بھجوا دیا ، آندھرا میں الیکشن ہوچکے ہیں ان کو پانچ سال تک ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے رہا جے ڈی یو میں ب نیتیش اکیلے فیصلہ ساز نہیں رہے پارٹی کمان ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جس کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف رہا ہے حالیہ گھر واپسی میں بھی انہی کا ہاتھ بتایا جاتا ہے نیتیش بوڑھے ہوگئے ہیں ۔کے سی تیاگی پہلے ہی ٹھکانے لگا دئے گئے ہیں -مسلمان سوچتا ہے ہمارے بغیر سرکار نہیں بنے گی کیونکہ ان کے لیڈروں نے یہی گھول کر پلا رکھا ہے سوچتے رہیے -سانپ نکل جائے گا سب لاٹھی پیٹتے رہیں گے -دوسروں کے سہارے جیتنے کی امیدیں کبھی منزل تک نہیں پہنچاتیں جمہوریت میں ووٹ کے وزن  کا بھاؤ ہوتا ہے جو شئیر مارکیٹ کی طرح گھٹتا بڑھتا ہے اس وقت مسلمانوں  کا ووٹوں کے شئیر مارکیٹ میں بھاؤ گرا ہوا ہے جب وہ مستحکم ہوگا سارے مسائل دھیرے دھیرے حل ہوتے رہیں گے -وقف بل کی کمان بورڈ نے اپنے ہاتھ میں لی ہے  ۔اس نے اب تک یہ نہیں سوچا ہے کہ اگر بل پاس ہوگیا تو کیا کریں گے ۔وہ تو کروڑوں ای میلز بھیجنے پر جشن کے کیفیت میں ہے  جن کی تکنیکی اور قانونی طور پر کوئی   اہمیت نہیں ۔مایوسی کفر ہے لیکن آئینہ ضرور دیکھتے رہیں۔ ہم بی جے پی کے اتحادیوں پر سو فیصد تکیہ نہ کریں اور بھی متبادل ذہن میں رکھیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN