نئی دہلی: (آر کے بیورو)
کسان مورچہ کے بھارت بندکی حمایت اور ان کے مطالبات سے اظہار یکجہتی کے لیے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ پارٹی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسانوں کے تئیں بے حسی اور ان کے مطالبات پر خاموش کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ دس ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے اور اڈانی امبانی کی فکر کرنا چھوڑدے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا عوام کی حمایت سے جاری کسان تحریک کے آگے مودی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔









