اردو
हिन्दी
جون 13, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسٹریس اور انگزائٹی میں کیا فرق ہے؟

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
16
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہم میں سے اکثر لوگ ‘اسٹریس’ اور ‘انگزائٹی’ کی کیفیت سے واقف تو ہوں گے لیکن شاید بہت سے لوگوں کو اِن دونوں کے درمیان فرق معلوم نہیں ہو گا۔اسٹریس’ اور ‘انگزائٹی’ دونوں ایک دوسرے سے زیادہ مختلف تو نہیں ہیں لیکن دونوں کے درمیان فرق ضرور ہے۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں اسٹریس یا ذہنی دباؤ کی جو روز مرہ روٹین میں کہیں نہ کہیں ہم میں سے اکثر لوگ محسوس کرتے ہوں گے۔امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (این آئی ایم ایچ)کے مطابق انسان اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں اسٹریس محسوس کرتا ہے۔مثال کے طور پر کسی کو بہت زیادہ کام کی وجہ سے تناؤ محسوس ہوتا ہے یا زندگی میں کوئی تکلیف دہ صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے تو اس طرح کی کیفیت اسٹریس کہلاتی ہے۔این آئی ایم ایچ امریکہ کے محکمۂ صحت کا ذیلی ادارہ ہے جو دماغی صحت سے متعلق ریسرچ اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔اسٹریس اُس صورتِ حال کے گزرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ تناؤ محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔
مثلاً کسی امتحان سے قبل یا جھگڑے کے وقت ہونے والا تناؤ جھگڑا یا امتحان ختم ہونے کے بعد از خودختم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹریس کی کیفیت کسی کے لیے منفی تو کسی کے لیے مثبت ثابت ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر اسٹریس کی وجہ سے کوئی شخص وقت پر اپنا کام ختم کرنے کا عزم کر لیتا ہے۔ جب کہ بعض کے لیے یہ نیند اڑا دینے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔اب بات کرتے ہیں انگزائٹی یا اضطراب کی۔ انگزائٹی دراصل اسٹریس کا ردِ عمل ہوتا ہے۔ انگزائٹی عام طور پر خوف یا خوف کا مستقل احساس ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دور نہیں ہوتا۔انگزائٹی آپ کی روز مرہ روٹین کو متاثر کرسکتی ہے۔
انگزائٹی کا شکار افراد اُس وقت بھی خوف کی کیفیت میں رہتے ہیں جب حقیقت میں ان کے لیے کوئی خطرے والی صورتِ حال نہیں ہوتی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق اسٹریس اور انگزائٹی دونوں ہی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔اسٹریس اور انگزائٹی کی وجہ سے ہر وقت پریشان رہنا، سر یا جسم میں درد، ہائی بلڈ پریشر اور نیند میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
البتہ لائف اسٹائل میں چند تبدیلیاں یا بعض کاموں کو عادت بنا لینے سے دونوں ہی صورتِ حال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اسٹریس اور انگزائٹی کی کیفیت پر قابو پانے کے لیے ایکسرسائز، یوگا، مکمل نیند اور معتدل غذا مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے خیالات کو لکھنا بھی آپ کو پُرسکون کر سکتا ہے۔اگر یہ تمام چیزیں کرنے کے باوجود بھی آپ اسٹریس یا انگزائٹی کا شکار ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ماہرِ نفسیات سے رجوع کیا جائے۔ (سورس وی او اے)

ٹیگ: agressionanxietydepressiondifference betweenhealthstress

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

12 جون
خبریں

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

12 جون
خبریں

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

12 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

خطرے کی گھنٹی؟:’مداخلت تبھی ہوگی جب آئین کی خلاف ورزی کا ٹھوس ثبوت لایا جائے…’، چیف جسٹس نے کھینچ دی لکشمن ریکھا

مئی 20, 2025

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

مہا راشٹر پولیس نےفیض احمد فیض کی نظم  ’ہم دیکھیں گے‘  پڑھنے پر تین افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا

مئی 21, 2025

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ رنج و غم،امیر جماعت نے کہا،سوگوار خاندانوں کے لیے ہمدردی و صبر کی دعا کرتے ہیں

جون 12, 2025

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

حالیہ خبریں

غزہ میں جینو سائڈ کا نیا طریقہ: اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے 29 فلسطینی قتل کردئیے

جون 12, 2025

طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہار تعزیت ،جمعیتہ کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی تلقین

جون 12, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN