اردو
हिन्दी
مئی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا ضرورت ہے جمعیۃ کے اتحاد کی ؟اتواریہ:شکیل رشید

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(معروف صحافی شکیل رشید کا یہ مضمون ایک نقطہ نظر کے طور پر دیا جارہا ہے ،روزنامہ خبریں کا اس سے اتفاق ضروری نہیں -اس پر اپنی بات رکھنے کے لئے آپ کا خیر مقدم ہے-ادارہ)

یہ سوال، جمعیۃ علماء ہند کے دونوں دھڑوں کی ، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے تناظر میں ہے ۔ جمعیۃ کو دو دھڑے لکھتے ہوئے اچھا تو نہیں لگتا ، لیکن سچ یہی ہے کہ جمعیۃ اب دھڑوں کے ’ سربراہوں ‘ کے ناموں سے پہچانی جاتی ہے ، اس کی ایک جو منفرد شناخت تھی ، ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی اور ایک ایسی جماعت کے طور پر ، جس میں ہر مکتبۂ فکر کے علماء کرام شامل ہونے پر فخر کیا کرتے تھے ، وہ مِٹ چکی ہے ۔ بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ مِٹا دی گئی ہے تو غلط نہیں ہوگا ۔ دونوں ہی دھڑے خود کو ’ اصلی ‘ جمعیۃ ثابت کرنے کے لیے ہر وہ کام کرتے رہتے ہیں جسے کرتے ہوئے عام لوگوں کو بھی شرمندگی محسوس ہو ! یہ مفاہمت اور اتحاد کی بات کتنے دنوں سے کی جا رہی ہے ! جب یہ سلسلہ شروع ہوا تھا تب یہ لگ رہا تھا کہ بس آج نہ سہی آنے والے کل کو دونوں دھڑے ایک ہو جائیں گے ، لوگ خوش تھے ، منتظر تھے اور امید کر رہے تھے کہ ان کی جماعت پھر پہلے ہی کی طرح مضبوط ہو جائے گی ! لیکن افسوس امید بر نہیں آئی ، اور نہ ہی اب امید بر آئے گی ۔ جماعت کی تقسیم کے بعد دونوں ہی جانب کے لوگوں کے بیچ بڑی بدگمانیاں پیدا ہو گئی ہیں ، ایک دوسرے کے تئیں نفرت کا دریا جوش سے بھرتا جا رہا ہے ، میں نے تو لوگوں کی زبانوں سے ایک دوسرے کے لیے مغلظات سُنے ہیں ! اور یہ سب کرنے والے عام لوگ نہیں ہیں ، یہ علمائے کرام ہیں ! ابھی ممبئی کے اجلاس کے بعد حضرت مولانا سیّد ارشد مدنی کا ایک بیان موضوعِ گفتگو بنا کہ انھوں نے اتحاد کی ہر کوشش کی ، صدارت چھوڑ دینے تک کی پیشکش کی ،لیکن مولانا سیّد محمود مدنی نے ’ معذرت ‘ کر لی ۔ اسی دوران مولانا محمود مدنی کا ایک خط منظرِ عام پر آیا ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’ ہم نے تو حضرت کو مکمل اختیار دے دیا تھا کہ اپنی جمعیۃ تحلیل کر کے متحدہ جمعیۃ کی باگ ڈور سنبھال لیں لیکن ہماری تجویز مانی نہیں گئی ۔‘ ایک جواز یہ دیا جا رہا ہے کہ جمعیۃ کی اکائیوں میں ابھی دوریاں ہیں ، جس کی وجہ سے اتحاد کے لیے فضا نہیں بن پا رہی ہے ۔ کسی حلقے سے کہا جا رہا ہے کہ گلزار اعظمی اتحاد نہیں چاہتے ہیں ۔کسی حلقے سے کہاجارہا ہے کہ حافظ ندیم صدیقی نہیں چاہتےہیں ۔ مگر سچ یہ ہے کہ دونوں ہی طرف کے قائدین اتحاد نہیں چاہتے ہیں ، وہ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو راضی نہیں ہیں ۔ یہ اعتماد کا فقدان ایک اہم سبب ہے جو جمعیۃ کے دونوں دھڑوں کو ایک دوسرے سے دور کیے ہوئے ہے ۔ اگر اعتماد ہوتا تو کیا اکائیاں یا کوئی بھی شخص اتحاد کو روک سکتا تھا ! یقیناً نہیں ۔ مفاہمت ، میل ملاپ اور اتحاد نہ ہونے کا الزام کسی کے بھی سر نہیں ڈالا جا سکتا ، ذمہ دار صرف اور صرف دونوں دھڑوں کی قیادت ہے ۔ یہ ملنا چاہتے ہی نہیں ہیں ، انہیں یہ لگتا ہے کہ ملاپ ہوا تو ان کے ہاتھوں سے کوئی ایسی چیز نکل جائے گی یا چھِن جائے گی ، جس پر ان کا ہی حق ہے ، کسی اور کا حق نہیں ہے ۔ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ دونوں ہی دھڑے جِس طرح ایک دوسرے سے دوری بنا کر کام کر رہے ہیں کرتے رہیں ، بس اتنا دھیان رکھیں کہ کسی کے کام کے آڑے نہ آئیں ۔ ویسے بھی الگ الگ کام کرتے ہوئے اچھے خاصے دن بیت چکے ہیں ، اب ایک دوسرے کے رائے مشورے کے بغیر کام کرنے کی عادت پڑ گئی ہے ، یہ عادت اب بگڑنی نہیں چاہیے ۔ رہے مسلمان تو وہ جس طرح اب تک اپنے مسائل سلجھاتے چلے آئے ہیں ، آئندہ بھی اپنے مسائل سلجھائیں گے ۔ ایک بات اور ، یہ آپ لوگ ، میں دونوں دھڑوں کی بات کررہا ہوں ، مسلمانوں کو متحد ہونے کامشورہ نہ دیا کریں، مسلمان یہ سوچ کر ہنستے ہیں کہ جو خود متحد نہیں ہیں وہ اتحاد کے مشورے دے رہے ہیں۔


قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN