اردو
हिन्दी
ستمبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خواتین کا واٹس ایپ گروپ،ضرورت و اہمیت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
خواتین کا واٹس ایپ گروپ،ضرورت و اہمیت
1.2k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مسعود جاوید

۔ہر امیر غریب ، عورت مرد، لڑکا لڑکی اور بوڑھا بچہ کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے اور ہر ایک کو انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہیں ۔ یہ سہولیات نعمت ہے یا لعنت اس کا انحصار اس کے استعمال پر موقوف ہوتا ہے۔ایک دوسرے سے جڑنے کے لیے اتنا تیز رفتار ذرائع ابلاغ کوئی اور نہیں ہے۔‌پچھلے تقریباً دس سالوں سے ہم روز ہی دیکھ رہے ہیں کہ ایک مخصوص طبقہ اپنے مخصوص نظریات اور صحیح غلط تاریخ سوشل میڈیا پر پروس کر لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ اس کی ٹیم ایک مختصر مسودہ تیار کرتی ہے اور اپنے گروپ میں بھیج دیتی ہے‌ ۔

اسی میسیج کو ہر گروپ شیئر کرتے ہیں اور اس طرح وہ میسیج لاکھوں لوگوں تک پہنچتا ہے ۔ لوگوں کو اس گروپ کی دیانتداری پر اتنا یقین ہوتا ہے کہ سچ اور جھوٹ کی اپنے طور پر تحقیق بھی نہیں کرتے۔ہندوستان کے تقریباً ہر علاقے میں دینی شعور رکھنے والی تعلیم یافتہ مسلم خواتین/ عالمات ہیں گرچہ ان میں سے زیادہ تر اپنے گھر گرہستی میں مشغول ہوتی ہیں لیکن جہاں چاہ ہے وہاں راہ when there is a will there is a way. اگر وہ چاہ لیں تو اپنے اپنے علاقوں میں وہاٹس ایپ گروپ بنا کر ملت کی لڑکیوں کی دینی تربیت کر سکتی ہیں۔موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی بات حقیقت سے آنکھ چرانے کے مترادف ہے۔

موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی نہیں ان کے صحیح استعمال پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ ٹول کٹ کے ذریعے لوگوں تک صحیح معلومات پہنچانے کی ضرورت ہے۔ لیکن کیا صرف مسلم لڑکیوں کی تربیت کی ضرورت ہے مسلم لڑکوں کی نہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بلا شبہ مسلم لڑکوں کی تربیت بھی اتنی ہی ضروری ہے لیکن ‘مرد برتر معاشرہ’ جیسی سوچ کی وجہ سے عموماً خواتین کو مساجد میں جمعہ کے خطبے سننے کا موقع ملتا ہے اور نہ ہفتہ ماہانہ، ہفتہ وار اصلاح معاشرہ کے پروگرام میں شرکت کا۔ ایک ذہنیت ہے جس نے مسلمانوں کی آدھی آبادی کو مختلف تربیتی پروگراموں سے فیضیاب ہونے سے روکتی رہی ہے۔ عموماً عذر یہی پیش کیا جاتا رہا ہے کہ اختلاط مرد و زن معاشرہ میں اصلاح سے زیادہ فساد کا باعث ہونے کا خدشہ رہتا ہے‌ ۔‌

لیکن اب جبکہ ہر ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے تعلیم یافتہ خواتین اپنے اپنے علاقوں کی خواتین کا گروپ بنا کر معاشرہ میں اخلاقی انحطاط کو روک سکتی ہیں ۔ نوعمر لڑکیوں کو جھوٹے عشق و محبت کے دام فریب سے بچانے کے لیے رہنمائی اور کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے۔ جذبات سے سرشار عمر کی اس دہلیز پر ذرا سی بے توجہی دین اسلام اور خاندان کی عزت ملیا میٹ کر سکتی ہے یہ بات انہیں آئے دن رو نما ہونے والے واقعات کی مثال سے سمجھانے کی ضرورت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN