اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

“جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا”

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
121
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:محمد خالد (لکھنؤ)
نئی دہلی میں 14 جولائی کو مسلم پرسنل لاء بورڈ  کی گئی پریس کانفرنس اس بات کا کھلا ثبوت ھے کہ یہ لوگ یا تو خود غلط فہمی کا شکار رہتے ہیں یا پھر ملت اسلامیہ کو غلط فہمی میں مبتلا کرنے کی کوشش میں.
نان و نفقہ کے فیصلے کی بنیاد پر منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے دیگر مسائل میں کون سا نیا مسئلہ تھا جس پر پریس کانفرنس کی ضرورت تھی. سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ کی ذمہ داری بھی بورڈ پر ہی عائد ہوتی ھے.
شاہ بانو فیصلہ کے خلاف بورڈ کی کامیاب مہم کے نتیجے میں جو قانون بنایا گیا تھا اس میں جو خامی تھی اس کا ذمہ دار اگر بورڈ نہیں ھے تو اور کون ھے. اس کے علاوہ یہ بات بھی کہی جاتی ھے کہ نان و نفقہ کے لئے بنوائے گئے اس قانون سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ تو حاصل نہیں ہوا، ہاں بابری مسجد سے بھی ہاتھ دھونا پڑا.
اسلامی تعلیمات کے مطابق مومن کی زندگی تو ایسی ہوتی ھے کہ زندگی کے کسی بھی معاملے میں کامیابی حاصل ہونے پر اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتا ھے اور ناکام ہونے پر اپنی کوتاہی یا بشری کمزوری کو تلاش کرنے کی فکر کرتا ھے اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے اور ان پر قابو پانے کے لئے اللہ سے مدد مانگتا ھے مگر افسوس کہ ملت کی موجودہ قیادت کی کیفیت تو بالکل مختلف نظر آتی ھے.
پارلیمانی انتخابات کے 4 جون 2024 کو آنے والے نتائج کو ملت کا چھوٹا بڑا ہر قسم کا قائد یہ ماننے اور منوانے میں مصروف ھے کہ یہ نتائج اس کی کوششوں کا نتیجہ ہیں. اس بات کا ثبوت اس پریس کانفرنس میں اختیار کیا گیا لب و لہجہ ھے جس میں خود کو بہت کچھ سمجھ لینے کا احساس جگ ظاہر ھے.
ہمیں خیال رکھنا چاہئے کہ اللہ رب العزت نے اس وقت ملک میں ایک بار پھر مثبت انداز میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا ھے جس پر رحمان و رحیم اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے، وہ کم ہی ہوگا. اب یہ اللہ کا کلمہ پڑھنے والوں پر منحصر ھے کہ ہم اس موقع کو اللہ کی ہدایت کے مطابق استعمال کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنے نفس کی خواہشات کے مطابق.
خالقِ کائنات نے اس عارضی زندگی کو گزارنے کے لئے تمام طرح کے وسائل عنایت فرمائے ہیں اور ان وسائل کے ساتھ ہی انسان کو اپنی ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے لئے انسانوں میں سے ہادی فراہم کئے ہیں. جن کی تکمیل *رحمت العالمین* حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم پر ہوئی ھے جن کی سنت مبارکہ کو انسانوں کے لئے تاقیامت  اسوہ بنایا گیا ھے. اب یہ انسان پر منحصر ھے کہ وہ خالق کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق وسائل کا استعمال اسوہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق انجام دیتا ھے یا پھر خود کو علم و حکمت والا سمجھ کر من مانے طریقے سے.
بہرحال یہ حق ھے کہ اللہ کی عدالت میں ہر بشر کو اپنی حیثیت کے مطابق اپنا حساب دینا ھے، وہاں نہ تو کوئی وکیل ہوگا اور نہ ہی مصاحب.
(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN