فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا، وسطی لندن کی فضا ’آزاد فلسطین‘ اور ’اللّٰہ اکبر‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔
مظاہرے میں شرکت کے لئے دیگر شہروں سے بھی عوام کی بڑی تعداد لندن پہنچی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کا حساب لیا جائے، اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔










