اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندو کون ہے،ہندو راشٹر کیا ہے بھاگوت نے کچھ یوں سمجھایا

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(آر کے بیورو )
ہندو کا مطلب کیا ہے ،ہندو راشٹر کیا ہے اس کو لے کر اکثر بحث ہوتی رہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اور مختلف نظریات کے لوگ اس معاملے پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں ۔سنگھ ان لفظوں کو کن معنوں میں لیتا ہے یہ جاننا ضروری ہے ـ آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے پر دہلی میں منعقد ایک لیکچر سیریز میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندو اور ہندو راشٹر کی تشریح کی حالانکہ یہ کوئی انکشاف نہیں تھا سنگھ اس پر شرماتا بھی نہیں ہے لیکن بھاگوت نے مہارت کے ساتھ لفظوں کے نئے سانچے میں ڈھال کر اس کا جو خاکہ و مطلب بیان کیا وہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ بھاگوت نے ہندو، ہندو راشٹر کے بارے میں گزشتہ تین دنوں میں جو کچھ کہا اس کو دس نکات میں سمجھتے ہیں ۔
1ـ ہندو کون ہے؟ وہ جو اپنے راستے پر چلنے میں یقین رکھتا ہے اور مختلف عقائد کے لوگوں کا احترام کرتا ہے وہ ہندو ہے۔ ہمارا فطری مذہب ہم آہنگی کا ہے، تصادم کا نہیں۔
2ـ گزشتہ 40 ہزار سال سے ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ مل جل کر رہنا ہمارا کلچر ہے۔ ہم اتحاد کے لیے یکسانیت کو ضروری نہیں سمجھتے۔ تنوع میں اتحاد ہے۔ تنوع اتحاد کا نتیجہ ہے۔
3 ـ جب ہم ہندو راشٹر کہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی کو چھوڑ رہے ہیں۔ ہندو راشٹر کا مطلب کسی کی مخالفت نہیں ہے۔ سنگھ کسی کی مخالفت میں نہیں آیا ہے، کسی کے ردعمل میں نہیں آیا ہے۔
4 ـ ہندو راشٹر کا اقتدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہندو راشٹر کے عروج کے دوران جو حکومت اقتدار میں رہی ہے وہ کوئی مذہب یا فرقہ ماننے والی حکومت نہیں ہے۔ سب کے لیے یکساں انصاف ہے۔ مذہب، فرقہ، زبان کا کوئی فرق نہیں۔ سب کے لیے سب برابر ہے۔
5ـ بھاگوت نے جغرافیہ اور روایات کے وسیع فریم ورک میں ہندوؤں کی تعریف کی اور کہا کہ کچھ لوگ جانتے ہیں لیکن خود کو ہندو نہیں مانتے، جبکہ کچھ دوسرے نہیں جانتے۔
6ـ قدیم زمانے سے، ہندوستانیوں نے کبھی بھی لوگوں کے درمیان تفریق نہیں کی، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہر کوئی اور دنیا ایک ہی الوہیت کے پابند ہیں۔ لفظ "ہندو” ہندوستانیوں کے لیے باہر کے لوگ استعمال کرتے تھے۔ ہم نے کبھی انسانوں میں تفریق نہیں کی۔
7 ـ انہوں نے کہا کہ ہندو اپنے راستے پر چلنے اور دوسروں کا احترام کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور وہ کسی بھی مسئلہ پر لڑائی میں نہیں بلکہ ہم آہنگی میں یقین رکھتے ہیں۔
8 ـ ہمارے ملک میں بہت سے مذاہب تھے لیکن فطرت سب کو قبول کر رہی تھی۔ ایسے عقیدے رکھنے والوں کو ہندو کہا جاتا تھا۔ دوسروں کے عقیدے کا بھی احترام کرو، اس کی توہین نہ کرو۔ سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں، ہم مل جل کر رہ سکتے ہیں، کیوں بلا ضرورت لڑتے ہو؟
9 ـ گزشتہ 40 ہزار سال سے ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ہم آہنگی کے ساتھ رہنا ہماری ثقافت ہے۔ ہم اتحاد کے لیے یکسانیت کو ضروری نہیں سمجھتے۔ تنوع میں بھی اتحاد ہے۔ تنوع اتحاد کا نتیجہ ہے۔ 
10 ـ ہندوستان آزادی کے 75 سال میں وہ مقام حاصل نہیں کر سکا جو اسے ملنا چاہیے تھا۔ آر ایس ایس کا مقصد ملک کو وشو گرو بنانا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان دنیا میں اپنا حصہ ڈالے۔

ٹیگ: : RSS chief ،Mohan BhagwatIndia’s freedom،single entity،credit،congressBhagwatBJPMohan BhagwatRssRSS Chief

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN