نئی دہلی: آپریشن سندور کے بعد کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کے دشمنوں کو سخت پیغام دیا۔ یہ ہندوستان کی مسلح افواج میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ہندوستانی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین افسران – ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی اور فضائیہ کی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے ایک بڑے فوجی آپریشن کے بارے میں سرکاری پریس بریفنگ کی قیادت کی۔ ان کے متحمل اور نڈر بیانات نہ صرف دہشت گردی کا جواب دینے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ مسلح افواج میں خواتین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔اس وقت کرنل قریشی ایکس ہر خوب ٹرینڈ کررہی ہیں اور سوشل میڈیا ہر خوب چرچا ہورہی ہے ،جانتے ہیں آخر کون ہیں محترمہ قریشی
کون ہیں کرنل صوفیہ قریشی ؟
2016 میں سگنل کور کی لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی نے آسیان پلس (ASEAN Plus) ملٹی نیشنل فیلڈ ٹریننگ مشق فورس 18 میں ہندوستانی فوج کے تربیتی دستے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون افسر بن کر تاریخ رقم کی۔ کرنل صوفیہ، صرف 35 سال کی عمر میں، تمام شریک ممالک کی واحد خاتون دستے کی کمانڈر تھیں۔ ان کا کردار امن مشن کے لیے تربیتی جانکاری فراہم کرنے پر مرکوز تھا، یہ ذمہ داری ان کے خاندانی ورثے سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔1990 میں کمیشنڈ آفیسر کرنل صوفیہ قریشی نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دیں، اور اپنے غیر متزلزل رویے اور بے خوف کاوشوں کے لیے تعریفیں حاصل کیںان کے طویل تجربے میں کئی ہائی پروفائل پوسٹنگ شامل ہیں، اور 2006 میں کانگو امن مشن میں ان کی نمایاں شراکت خاص طور پر قابل ستائش ہے، جہاں انہوں نے عالمی سطح پر بڑے فخر کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کی۔
وہ حب الوطنی سے متاثر ہو کر ملک کی نوجوان خواتین کو ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’ہو سکے تو ہندوستانی فوج میں شامل ہو جاؤ‘‘۔ کرنل صوفیہ قریشی کے پاس خطے میں برسوں کا تجربہ اور قیادت کی صلاحیت ہے۔ای ٹی وی بھارت کے ان پٹ کے ساتھ