اردو
हिन्दी
اگست 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عالیہ بھٹ سے ریڈیکل ہندو کیوں ناراض ہیں!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ انٹرٹینمینٹ
A A
0
عالیہ بھٹ سے ریڈیکل ہندو کیوں ناراض ہیں!
114
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی : (ایجنسی)

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے شادی ملبوسات کے نئے اشتہار نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہندوؤں کا ایک طبقہ اسے ہندو دھرم کی توہین قرار دے رہا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار نئی سوچ اورخواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک مثبت کوشش ہے۔

بھارت میں ملبوسات تیار کرنے والی ایک معروف کمپنی نے شادی ملبوسات کا اپنا ایک نیا اشتہار جاری کیا ہے۔ ‘’کنیامان‘ (بیٹی کا وقار) کے نام سے اس اشتہار میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

بھارت میں اس اشتہار پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگ اس کی تائید اور مخالفت میں اپنے اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگوں نے اس اشتہار کی تعریف کی ہے۔ اسے موجودہ زمانے اور جدید خیالات کی ہندو لڑکیوں کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کی نئی سوچ کا مظہر ہے لیکن دوسرے حلقے کا خیال ہے کہ یہ اشتہارہندو دھرم کے رسوم و رواج کو ‘’رجعت پسندانہ‘ قرار دینے اور ہندو دھرم کو بدنام کرنے کے سلسلے کی نئی کڑی ہے۔

اشتہار میں ہے کیا؟

ہندوؤں میں شادی کی سب سے اہم رسم’کنیا دان‘ ہے۔ باپ اپنی ’کنیا‘(بیٹی) کو اس کے ہونے والے شوہر کو’دان‘ (عطیہ) کردیتا ہے۔ اس کے بعد نیا جوڑا’اگنی‘ (آگ) کے سات پھیرے لگا کر سات جنموں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں بندھ جاتا ہے۔

متنازعہ اشتہار میں دلہن بنی عالیہ بھٹ کنیا دان کی قدیم رسم پر سوالات اٹھاتی ہیں۔

We are having 2 marriage functions lined up at our home, I pledge my family and will ask my frnds too not to buy @Manyavar_
Your #kanyamaan @aliaa08 advt. Is so against Hindu sentiments

Understand the meaning of KANYADAAN first

Stop being against Hindu and its rituals.@vhporg

— Mohit Verma 🇮🇳 (@Themohitverma) September 19, 2021

شادی کے منڈپ میں اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بیٹھی دلہن (عالیہ) اپنے خاندان کے ہر فرد، دادی، والد، والدہ کی عالیہ کے ساتھ شفقت اور محبت کا ذکر کرتی ہے لیکن جب کنیادان کی رسم شروع ہوتی ہے تو وہ اس رسم کے خلاف بولتی ہے اور کہتی ہے، ”میں کوئی دان کرنے کی چیز ہوں؟ کیوں صرف کنیا دان!‘‘

تاہم یہ دلہن اس وقت خوش گوار حیرت سے دوچار ہوتی ہے اس کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کے ہونے والے سسر اور ساس بھی اپنے بیٹے کو بڑی خوشی کے ساتھ ‘’دان‘ میں دے دیتے ہیں۔ اس منظر کو دیکھ کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ دلہن اس پر کہتی ہے، ”نیا آئیڈیا، کنیا مان!‘‘

تائید اور مخالفت دونوں

عالیہ کے مداح اور بیشتر افراد اس اشتہار کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک جدید خیال ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا، ”یہ خیال پسند آیا۔ درحقیقت یہ ایک بہت خوبصورت اشتہار ہے اور جتنے بھی جملے عالیہ نے ادا کیے ہیں وہ بالکل سچ ہیں اور ہر لڑکی کو یہ بات محسوس ہوتی ہے کبھی نہ کبھی، کہیں نا کہیں۔‘‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا، ”بہت پسند آیا، کنیا مان شادیوں کا مستقبل ہے۔‘‘

اس اشتہار پر تاہم کچھ لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ نے ہندو دھرم کی توہین کی ہے۔

اس اشتہار کی مخالفت کرنے والے بعض صارفین نے لکھا ہے کہ تمام برانڈ بار بار صرف ہندو رسوم و رواج اور روایات کو ہی نشانہ کیوں بناتے ہیں۔ مسلمانوں کے رسوم و رواج کو نشانہ کیوں نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے عالیہ بھٹ اور اشتہار تیار کرانے والی کمپنی کے پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی مانیاوَرکا کہنا ہے کہ اس نے یہ اشتہار ’’روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی پسند نظریات اور سوچ کو فروغ دینے‘‘کے مقصد سے تیار کرایا ہے۔ ’’کنیامان، شادی کی رسومات کو ایک نئی سوچ دیتاہے، یہ بیٹی کو دان کر دینے کے بجائے ان کا احترام کرنے کے نظریہ کو اجاگر کرتا ہے۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

The Bengal Files movie flopped at the box office
انٹرٹینمینٹ

نفرتی فلم ‘دی بنگال فائلز’کا آٹھویں دن ہی دم نکل گیا

14 ستمبر
انٹرٹینمینٹ

بھارت میں پاکستانی کرکٹ،تفریحی شو ،ٹی وی سیریل سب بند، اب نہیں چلیں گے

26 اپریل
انٹرٹینمینٹ

سیف علی خاں پر چاقو سے چھ وار کئے،دو گہرے،ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن،پولیس تفتیش میں کیا ملا؟

16 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN