اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اسلامی دنیا کا دارالخلافہ مدینہ سے کوفہ کیوں منتقل کیا؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
310
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ڈاکٹر عقیل عباس جعفری
(محقق و مؤرخ)
19 رمضان کی صبح مسجدِ کوفہ میں نمازِ فجر کا وقت تھا جب عبدالرحمان ابن ملجم نے دورانِ نماز مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اور پیغمبرِ اسلام کے چچازاد بھائی حضرت علی ابن ابی طالب کے سر پر زہر میں بجھی تلوار کا وار کیا۔
یہ وار مہلک ثابت ہوا اور دو دن بعد یعنی 21 رمضان کو حضرت علی وفات پا گئے۔
حضرت علی کے دور خلافت میں جہاں کئی ایسے واقعات رونما ہوئے جن کے دور رس اثرات اسلامی دنیا پر مختلف صورتوں میں نظر آئے، وہیں اُن کے دور خلافت کا ایک اہم فیصلہ اسلامی ریاست کا دارالخلافہ مدینہ سے عراق کے شہر کوفہ منتقل کرنے کا بھی تھا، جس کی وجوہات اور نتائج پر آج تک بحث ہوتی ہے۔
کوفہ کہاں واقع ہے؟
دریائے فرات کے کنارے واقع کوفہ کا شہر عراق کے دارالحکومت بغداد سے تقریباً 170 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ اگرچہ اس شہر کی تاریخ زمانہ قدیم سے ثابت ہوتی ہے تاہم اس کی اہمیت میں اُس وقت اضافہ ہوا جب اس علاقے میں فتوحات کے باعث مسلمانوں کو رسائی حاصل ہوئی۔
کوفہ کو دارالخلافہ بنانے کی کیا وجوہات تھیں؟
اسلام میں مدینہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جہاں پہلی باقاعدہ اسلامی ریاست کا آغاز ہوا اور یہاں واقع مسجدِ نبوی آج بھی دنیا میں مسلمانوں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے اور اسے پیغمبرِ اسلام کی زندگی میں اُن کے ہیڈکوارٹر کی حیثیت حاصل تھی
کوفہ کو دارالخلافہ بنانے کی کیا وجوہات تھیں؟
اسلام میں مدینہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جہاں پہلی باقاعدہ اسلامی ریاست کا آغاز ہوا اور یہاں واقع مسجدِ نبوی آج بھی دنیا میں مسلمانوں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے اور اسے پیغمبرِ اسلام کی زندگی میں اُن کے ہیڈکوارٹر کی حیثیت حاصل تھی۔
تاہم جس دور میں مدینہ کی بجائے کوفہ کو دارالخلافہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دور کے واقعات کو دیکھا جائے تو مختلف وجوہات سامنے آتی ہیں۔ تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ اس کے بعد خلافت کا مرکز مدینہ واپس نہیں لوٹا۔
حضرت علی کی خلافت کے آغاز سے قبل ہی اسلامی دنیا تقسیم کا شکار ہو چکی تھی اور جنگِ جمل کے بعد 36 ہجری میں اسلام کے چوتھے خلیفہ نے فیصلہ کیا کہ وہ دارالخلافہ حجاز سے عراق منتقل کر لیں۔مؤرخین کی نظر میں اس فیصلے کی سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ حضرت علی مکہ اور مدینے کی حرمت کو قائم رکھنا چاہتے تھے اور چونکہ کوفہ میں ان کے حامیوں کی تعداد زیادہ تھی، اس لیے انھوں نے اس شہر کو دارالخلافہ بنانے کو ترجیح دی
سیاسی و عسکری وجوہات
اس زمانے میں اسلامی ریاست کے اہم مراکز میں شام میں دمشق، حجاز میں مکہ اور مدینہ اور عراق میں بصرہ اور کوفہ شامل تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب ایک جانب دمشق میں معاویہ بن ابی سفیان گورنر تھے اور وہ حضرت علی کے خلافت سنبھالنے کے بعد شام کے لیے ان کے مقرر کردہ گورنر سہیل بن حنیف کو عہدہ سونپنے سے انکار کر چکے تھے تو دوسری جانب مکہ بھی حضرت علی کے مخالفین کے زیر اثر آیا ہوا تھا۔
پروفیسر سید عبدالقادر اور محمد شجاع الدین کی کتاب ’تاریخ اسلام‘ کے مطابق اس فیصلے کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک یہ تھی کہ حضرت علی مدینہ کو مزید خانہ جنگی سے بچانا چاہتے تھے۔
کوئیل کارمائیکل کی کتاب ’دی شیپنگ آف عربز‘ کے مطابق اسلامی فتوحات کا دائرہ پھیلا تو اس دین کا سامنا روم اور یونانی تہذیبوں کے ساتھ ساتھ ایرانی خیالات سے ہوا اور نئی روایات اور اقدار کا اسلامی سوچ میں امتزاج ہونا شروع ہوا لیکن اسلام کے مرکز کو مدینے سے دور لے جا کر حضرت علی نے اسلامی طرز زندگی کو کم از کم حجاز کی حد تک اس ملاوٹ سے بچایا اور ان شہروں میں اسلام بہت دیر تک اسی شکل میں زندہ رہا جیسا کہ پیغمبر اسلام کی زمانے میں تھا۔
ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ اسلامی ریاست کی وسعت کے ساتھ ساتھ اس زمانے میں کوفہ جغرافیائی لحاظ سے تقریباً اس زمانے کے عالم اسلام کے مرکز میں واقع ہوا تھا جہاں سے ایران، حجاز، شام اور مصر پر نظر رکھی جا سکتی تھی اور ریاستی امور کو چلانے کے لیے بھی یہ مقام بہتر تھا۔
کوفہ پانچ برس تک اسلامی ریاست کا دارالخلافہ رہا۔ 40 ہجری میں معاویہ بن ابو سفیان نے جب مکہ اور مدینہ پر قبضہ کیا اور یمن کی جانب پیش قدمی شروع کی تو یمن کے گورنر عبیداللہ بن عباس نے مقابلے کے بجائے کوفہ کا رخ کیا۔
حضرت علی کو ان بغاوتوں کی خبر ملی تو انھوں نے بھی مقابلے کے لیے لشکر روانہ کرنا چاہا مگر ابھی یہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ 19 رمضان کو ان پر اپنے ہی منتخب کردہ دارالحکومت کی مسجد میں جان لیوا وار کیا گیا اور ان کی وفات کے بعد کوفہ سے بھی اسلامی حکومت کے دارالخلافہ ہونے کا اعزاز جاتا رہا اور مرکز حکومت شام منتقل ہو گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN