اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیوں بکھرگئی راہل کی کور ٹیم؟ کچھ تو وجہ ہوگی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کیوں بکھرگئی راہل کی کور ٹیم؟ کچھ تو وجہ ہوگی
76
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ہمانشو مشرا

2016 سے 2021 کے درمیان کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس دوران مختلف ریاستوں کے 170 ایم ایل ایز نے کانگریس کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ایم ایل اے کے انحراف کی وجہ سے کانگریس پانچ ریاستوں کی حکومت سے بھی محروم ہوگئی۔ ان میں مدھیہ پردیش، منی پور، گوا، اروناچل پردیش اور کرناٹک کی ریاستیں شامل ہیں۔

یہ تو ایم ایل ایز کی بات ہوئی۔ اب پارٹی کے بڑے لیڈروں کی بات کرتے ہیں۔ ان لیڈروں کی جو کبھی کانگریس کی حکمت عملی بنانے میں فرنٹ لائن میں ہوا کرتےتھے۔ خاص طور پر گاندھی پریوار کے سب سے قریب تھے۔ ایک سال کے اندر اندر ایک یا دو نہیں بلکہ ایسے نو تجربہ کار لیڈروں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی۔ ان میں سے زیادہ تر راہل گاندھی کے قریبی تھے۔ آئیے ان لیڈروں کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ لیڈر اب کہاں ہیں اورکیا کررہے ہیں؟

1- جیوترادتیہ سندھیا:

مدھیہ پردیش کی سیاست کا ایک مضبوط ستون سمجھے جانے والے جیوترادتیہ سندھیا نے سب سے پہلے کانگریس اور ٹیم راہل کو الوداع کہا۔ جیوترادتیہ کو گاندھی پریوار کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا۔ ایک وقت تھا جب کہا جاتا تھا کہ راہل کے زیادہ تر فیصلوں کے پیچھے جیوترادتیہ سندھیا کا ہاتھ ہے۔ لیکن 2020 میں اچانک جیوترادتیہ نے کانگریس اور راہل دونوں کو چھوڑ دیا اور بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سندھیا کو بی جے پی نے راجیہ سبھا کا رکن بنایا اور پھر کابینہ وزیر بنایا۔ اب سندھیا مودی کابینہ میں شہری ہوا بازی کی وزارت سنبھال رہے ہیں۔ سندھیا نہ صرف کانگریس سے بی جے پی میں آئے بلکہ ان کی مدد سے ہی بی جے پی مدھیہ پردیش میں اقتدار میں واپس آئی۔

2- جیتن پرساد:

راہل گاندھی کی کور کمیٹی میں دوسرا سب سے بڑا چہرہ جیتن پرساد کاتھا۔ 2021 میں جیتن نے کانگریس اور راہل گاندھی کو زوردار جھٹکا دیا اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ جتن کو بی جے پی نے ایم ایل سی بنایا تھا اور یوگی کابینہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی وزارت کی ذمہ داری دی تھی۔ جتن یوپی میں بی جے پی کے بڑے برہمن چہروں میں سے ایک ہیں۔

3- سشمیتا دیو:

آسام میں کانگریس کا ایک مضبوط ستون رہیں سشمیتا دیو نے بھی 2021 میں پارٹی چھوڑ دی۔ اب وہ ٹی ایم سی میں شامل ہو چکی ہیں۔ کانگریس کے نوجوان چہروں میں شمار سشمیتا کو راہل اور پرینکا گاندھی کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا۔ ان کےوالدآنجہانی سنتوش موہن دیو سلچر سیٹ سے پانچ بار اور تریپورہ ویسٹ سے دو بار لوک سبھا ممبر منتخب ہوچکے تھے۔ راہل نے مہیلا کانگریس کی کمان سشمیتا کو سونپی تھی۔ آج کل سشمیتا ترنمول کانگریس کے یوا لیڈروں میں شامل ہیں۔

4- اشوک تنور:

ہریانہ میں کانگریس کے بڑے اور یوا چہروں میں سے ایک اشوک تنور نے بھی 2019 میں پارٹی کو الوداع کہا دیا تھا۔ اشوک کو راہل گاندھی کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا۔ راہل نے انہیں ہریانہ پردیش کانگریس کا صدر بھی بنایا تھا۔ اشوک نے ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر پارٹی پر بڑا الزام لگایا تھا۔ آج کل اشوک ترنمول کانگریس میں ہیں۔ ترنمول نے گوا انتخابات میں اشوک کو بڑی ذمہ داری دی ہے۔

5- ادیتی سنگھ:

سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سے ایم ایل اے ادیتی سنگھ نے حال ہی میں کانگریس کاہاتھ چھوڑ دیا۔ یہ کانگریس کے لیے یہ سب سے بڑا جھٹکا تھا۔ ادیتی کا پریوار گاندھی پریوار کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا۔ ادیتی کو راہل گاندھی کی کور کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ پرینکا کے یوپی آنے کے بعد وہ بھی ان کے ساتھ تھیں، لیکن بعد میں ادیتی نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

6- للتیش پتی ترپاٹھی:

بی جے پی اور ترنمول کانگریس نے کانگریس اور گاندھی پریوار کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایاہے ۔ اتر پردیش میں کانگریس کے بڑے چہروں میں سے ایک للتیش پتی ترپاٹھی نے بھی گاندھی پریوار کا ساتھ چھوڑ دیا۔ للتیش کے بابا پنڈت کملا پتی ترپاٹھی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور اندرا گاندھی کی حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے۔ ترپاٹھی پریوار شروع سے ہی کانگریس کے ساتھ تھا۔ للتیش کے والد راجیش پتی ترپاٹھی بھی یوپی میں وزیر تھے۔ پچھلے مہینے للتیش نے بھی کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فی الحال ٹی ایم سی میں للتیش کا کوئی رول طے نہیں ہوا ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی للتیش کے والد راجیش پتی ترپاٹھی کو راجیہ سبھا بھیجا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر یوپی میں ایس پی کی حکومت بنتی ہے تو للتیش کو وزارت کا عہدہ مل سکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے یوپی میں ایس پی کی حمایت کی ہے۔

7- کیپٹن امریندر سنگھ:

پنجاب میں کانگریس کا سب سے بڑا چہرہ اور دو بار وزیر اعلیٰ رہنے والے کیپٹن امریندر سنگھ نے چھ ماہ قبل کانگریس چھوڑ دی تھی۔ امریندر، جو راہل اور سونیا گاندھی کے قریب تھے، اب اپنی پارٹی پنجاب لوک کانگریس پارٹی بنا چکے ہیں۔ امریندر اس بار بی جے پی کے ساتھ مل کر پنجاب میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

8- عمران مسعود:

مغربی اتر پردیش میں کانگریس کے بڑے لیڈروں میں سے ایک عمران مسعود نے بھی کانگریس کے ساتھ گاندھی پریوار کا ہاتھ چھوڑ دیا۔ عمران 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بیان دے کر سرخیوں میں آئے تھے۔ اب وہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، حالانکہ ایس پی نے عمران کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ درمیان میں عمران کے ناراض ہونے کی خبر آئی، لیکن بعد میں عمران اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد پرسکون ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ اکھلیش نے انتخابات کے بعد عمران کو ایم ایل سی بنانے اور وزیر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

9- پرینکا چترویدی:

راہل گاندھی کی ٹیم کا حصہرہیں پرینکا چترویدی نے بھی 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پارٹی چھوڑ دی تھیں۔ اس وقت پرینکا کانگریس کی ترجمان کے طور پر میڈیا میں بات رکھتی تھیں۔ پرینکا اب شیو سینا کی راجیہ سبھا ایم پی ہیں۔

کیوں کانگریس چھوڑ رہے ہیں یوا لیڈر؟

سینئر صحافی اشوک سریواستو بتاتے ہیں کہ 2014 سے کانگریس کا گراف مسلسل گرتا جا رہا ہے۔ اس سے راہل گاندھی کی قیادت پر بھی سوال اٹھنے لگے۔ یہی وجہ ہے کہ یوا کانگریس لیڈراپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں کانگریس میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے، وہ اسی کا نتیجہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف نوجوان لیڈر ہی کانگریس قیادت سے پریشان ہیں۔ غلام نبی آزاد، کپل سبل، منیش تیواری جیسے سینئر لیڈر بھی سائڈ لائن ہیں۔ کانگریس اسے تبدیلی کا نام دے رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس کی یہ ٹوٹ پھوٹ آنے والے دنوں میں پارٹی کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس کا فائدہ ایک طرف بی جے پی کو ملے گا اور دوسری طرف قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کی کوشش کر رہی ممتا بنرجی کو۔

(بشکریہ: امر اجالا)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN