اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کوئی کتنا غیر جانبدار ہے ؟ وطن کی خدمت میں علماء کے ذکر سے پرہیز کیوں !

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کوئی کتنا غیر جانبدار ہے ؟ وطن کی خدمت میں علماء کے ذکر سے پرہیز کیوں !
64
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مسعود جاوید

کہا جاتا ہے کہ مؤرخ،مصنف، صحافی ، ادیب اور شاعر غیر جانبدار ہوتے ہیں اور سماج میں رونما ہونے والے واقعات، حادثات، لوگوں کی حصولِ یابیوں اور خامیوں کا جیسا مشاہدہ کرتے ہیں من و عن ویسا ہی صفحہ قرطاس پر اتار دیتے ہیں۔ غیر جانبداریت ہی مصداقیت کی مہر ہوتی ہے۔ تاہم کسی بھی مؤرخ و مصنف کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی لکھی باتیں صد فیصد مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہے۔ انسان کا ذاتی رجحان کسی نہ کسی درجہ میں لکھنے والے کے اعصاب پر حاوی ہوتا ہے۔

ہندوستان کی آزادی میں علی العموم مسلمانوں کا اور بالخصوص علماء کی جو قربانیاں ہیں اسے مخصوص نظریات کے حامل مفکرین، مؤرخین، مصنّفین ادباء و شعراء نظر انداز کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ درسی کتابوں میں ان کا ذکر وقت کے ساتھ ساتھ کم سے کم تر ہوتا گیا۔

مخصوص فرقہ پرست نظریات والوں نے اسلام اور مسلم دشمنی میں یہ روش اختیار کی تو مارکسی مؤرخین و ادباء و شعراء نے مذہب بیزاری کی بنیاد پر ایسا کیا۔

ماضی میں جو ہوا وہ ہوا، آج بھی علماء اور مسلم دانشوروں کے درمیان خلیج باقی ہے۔ اسی اور نوے کی دہائی میں کم از کم مسلم مجلس مشاورت گاہے بگاہے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا تھا جہاں مسلمانوں کے اہم مسائل بالخصوص کسی برننگ ایشو پر ملی تنظیموں کے سربراہان یا مؤقر نمائندگان ، مسلم مسائل کے حل کے لیے متفکر ممبران پارلیمنٹ، ریٹائرڈ جسٹس حضرات اور دیگر دانشوروں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھا جاتا تھا، وفد تشکیل دی جاتی تھی وزیراعظم یا ؍اور متعلقہ وزراء سے ملاقات کر کے میمورنڈم پیش کیا جاتا تھا مین اسٹریم میڈیا میں اس کی خبر شائع ہوتی تھی اس طرح حکومت کے ریکارڈ میں مسلمانوں کی شکایت درج ہوتی تھی۔ مسلمانوں کے اپنے اخبارات ہوتے تھے جن میں ایسے موضوعات پر اداریہ لکھے جاتے تھے جس کا وزیر اعظم آفس میں نوٹس لیا جاتا تھا۔ جب مہذب دنیا میں جہاں جہاں جمہوری نظام ہے وہاں اپنی شکایتیں درج کرانے کے یہی چینلز ہوتے ہیں تو پچھلے چند سالوں سے ملی سربراہوں نے ان چینلز کا استعمال کیوں ترک کر دیا ؟

جس طرح ’ترقی پسند‘ ادباء اور روشن خیال مؤرخین مسلمانوں بالخصوص علماء کے کارناموں کے ذکر سے چشم پوشی کر کے اپنی مذہب بیزاری کو تسکین پہنچاتے رہے کم و بیش آج بھی بہت سے مسلم دانشور حضرات ملی تنظیموں کے سربراہان ( اتفاق سے ان کی اکثریت داڑھی ٹوپی والوں کی ہے) کی خدمات کو سراہنا نہیں چاہتے۔ غالباََ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں فریق اپنے آپ کو سیاسی بالیدگی کی چوٹی پر اور د سرے فریق کو سیاسی شعور میں کم پختہ سمجھتی ہے۔ اگر ایسا ہے بھی تو ملت کے مفادات کے پیش نظر اپنی انا کو در کنار کر کے دونوں فریق سر جوڑ کر بیٹھتے اور اعلی ظرفی کا ثبوت دیتے۔

حال ہی میں مولانا محمود مدنی صدر جمعیت علماء ہند نے انڈیا ٹوڈے آج کل چینل پر صحافی راہل بجاج کو ایک بہترین انٹرویو دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ مولانا محمود مدنی صاحب سے بعض یا کئی موضوعات پر اختلافات کے باوجود ، یہ نا انصافی ہوگی اگر مسلمانان ہند یا کم از کم ان کے اپنے طبقہ اور تنظیم کا جو موقف ہے اس بارے میں ان کی صراحت کی ستائش نہ کی جائے……… کاش ہمارے دانشور حضرات بھی مسلم ملت بالخصوص مسلم نوجوانوں کو اپنی تحریروں ، تقریروں اور میڈیا انٹرایکشن سے رہنمائی کرتے۔

جس طرح1857سے 1947تک کی جنگ آزادی میں ہماری خدمات کو فراموش کیا جا رہا ہے اور نصاب کی کتابوں ؛ ہسٹری اور سوشل اسٹڈیز سے غائب ہو رہی ہیں آنے والے دنوں میں ملک و ملت کے لئے مسلمانوں کی جو بھی خدمات ہیں ان کا ذکر تک نہیں ہوگا اگر بلا تفریق مسلک اور سیاسی وابستگی مسلمانوں کی خدمات کو اجاگر کرنے سے ہم گریز کرتے رہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN