اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی کا گڑھ سمجھی جانے والی ریاستیں ہی کیوں مودی کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
114
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:شکیل اختر
وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو بہار کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ’گھس بیٹھیوں‘ کے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لیے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔
’گھس بیٹھیے‘ کا مطلب غیر ملکی درانداز ہے اور وزیر داخلہ اکثر مسلمانوں کا نام لیے بغیر اس نام سے انھیں نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اس پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی کے رہنماؤں کی تقریروں میں جس شدت اور برجستگی کے ساتھ مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا ہے ماضی کے کسی انتخاب میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس بار کے الیکشن کے لیے ’اس بار 400 پار‘ کا نعرہ دیا تھا۔ یعنی 543 رکنی لوک سبھا میں 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا۔
انھوں نے انتخابی مہم کا آغاز بہت پراعتماد طریقے سے کیا۔ ان کی ابتدائی تقریروں میں رام مندر کی تعمیر کے وعدے کو پورا کرنا، کشمیر کی دفعہ 370 کو ہٹانا اور ان کی دس برس کی حکومت کی کارکردگی کا ذکر ہوتا تھا لیکن الیکشن کے سات میں سے ابتدائی دو مراحل کے فوراً بعد ان کا لب و لہجہ اچانک بدل گیا اور ان کی زیادہ تر توجہ مسلم مخالف مسائل پر مرکوز ہو گئی۔
انھوں نے اپنی تقریروں میں کہنا شروع کیا کہ اگر اپوزیشن کانگریس اقتدار میں آ گئی تو وہ ہندوؤں کی زمین، جائیداد یہاں تک کہ مویشی اور زیورات تک ضبط کر لے گی اور انھیں مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ ایک تقریر میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آ گئی تو وہ حال ہی میں تعمیر ہونے والے رام مندر پر بلڈوزر چلوا دے گی اور ملک کے بجٹ کا 15 فیصد مسلمانوں کے لیے مختص کر دے گی۔
اس طرح کے بیانوں کا ایک سلسلہ ہے۔ ان تقریروں سے وہ دو مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے ایک تو وہ ووٹروں کے ذہن میں کانگریس اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کو ہندو مخالف ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب وہ ملک میں مسلمانوں کو ہندوؤں کے ایک مستقل دشمن کے طور پر پیش کر رہی ہے۔
اس کا ووٹروں پر کتنا اثر ہو گا یہ تو نتیجوں سے پتہ چلے گا لیکن یہ سوچ بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا محور بنی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی دس برس سے اقتدار میں ہے۔ مودی عوام سے تیسری بار وزیراعظم کا مینڈیٹ مانگ رہے ہیں اور حکمران جماعت مودی کے نام پر ہی ووٹ مانگ رہی ہے۔
پارلیمانی انتخابات کے اب تک جو پانچ مرحلے کی پولنگ ہوئی ہے اس میں گذشتہ الیکشن کے مقابلے ووٹ کم پڑے ہیں۔ بعض انتخابی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مودی سے متعلق عوام میں جوش کی کمی کا اشارہ ہے۔
انتخابات اب آخری مراحل میں ہیں۔ 25 مئی اور یکم جون کو ووٹنگ کے آخری دو مرحلے پورے کیے جائیں گے۔ اس وقت انتخابی مہم پورے عروج پر ہے۔ کانگریس اور اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کے اتحاد کے رہنما بھی پوری شدت کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
ابتدا میں مودی حامی انڈین میڈیا نے جو فضا بنائی تھی اس میں لگتا تھا کہ یہ مقابلہ بالکل یکطرفہ ہو گا لیکن پولنگ کے پہلے مرحلے سے ہی یہ تاثر ٹوٹنے لگا۔ اپوزیشن نے وسائل کی کمی، مخالف میڈیا اور دوسری تمام مشکلوں کے باوجود بی جے پی کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا ہے۔
ایک طویل عرصے کے بعد کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے ایک گرینڈ الائنس بنایا ہے۔ بیشتر ریاستوں میں وہ متحد ہو کر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
سیاسی تجزیہ کار رشید قدوائی کہتے ہیں کہ ’اپوزیشن کا انڈیا الائنس ایک مضبوط اتحاد ہے۔ اگر بی جے پی کے اتحاد اور انڈیا الائنس کے ووٹ کا تناسب دیکھیں تو دونوں کو 45 -45 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔
’یہ بڑی اہم بات ہے۔ اکیلے اترپردیش میں ایسے 34 حلقے ہیں جہاں اپوزیشن الائنس کے پاس 40 فیصد سے زیادہ ووٹ ہے۔ وہ کرناٹک، پنجاب، کیرالہ اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں بہت مضبوط ہے۔ بہار اور اترپردیش میں سخت ٹکر دے رہی ہیں۔‘
رشید قدوائی کہتے ہیں کہ ’بی جے پی جن موضوعات کو لے کر چل رہی تھی وہ چل نہیں پا رہے ہیں اس لیے وہ اب ہندو مسلم اور جذباتی ایشوز کا سہارہ لے رہی۔ اس کے برعکس اپوزیشن نے مہنگائی بے روزگاری، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی سوالات کو موضوع بنا رکھا ہے۔‘
بی جے پی نے گذشتہ انتخاب میں گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، ہریانہ، بہار اور جھارکھنڈ میں 95 فیصد سے زیادہ سیٹیں جیتی تھیں۔ یو پی میں اس نے 80 میں سے 64 سیٹیں جیتی تھیں۔ اپوزیشن کا الائنس اس بار ان ریاستوں میں بی جے پی کا متحد ہو کر مقابلہ کر رہا ہے۔
مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں بھی اسے انڈیا الائنس اور دوسری جماعتیں پوری طاقت سے چیلنج کر ری ہیں۔

مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں بھی اسے انڈیا الائنس اور دوسری جماعتیں پوری طاقت سے چیلنج کر ری ہیں۔ رشید قدوائی کہتے ہیں کہ ’اب تک جو اشارے مل رہے ہیں ان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی کے اس مضبوط قلعے میں اس کی سیٹیں گھٹنے والی ہیں۔ کتنی سیٹیں گھٹیں گی یہ بتانا مشکل ہے لیکن یہ طے ہے کہ جو سیٹیں گھٹیں گی وہ بی جے پی کسی دوسری ریاست سے پورا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔‘کم وبیش پورا میڈیا بی جے پی کا حامی ہے۔ اس کے باوجود اب اس طرح کی بحث کہیں کہیں دیکھنے کو مل رہی ہے کہ بی جے پی کی کتنی سیٹیں کم ہو سکتی ہیں۔ الیکشن اب یکطرفہ نطر نہیں آ رہا ہے۔بی جے پی کو اپنے ہی گڑھ میں اپوزیشن کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پارلیمانی الیکشن اب بہت دلچسپ مرحلے میں ہے۔ نتیجے چار جون کو آئیں گے۔(بشکریہ بی بی سی )
(یہ تجزیہ نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN